چیمپئنز ٹرافی 2025: پاک بھارت میچ کراچی میں ہوگا یا لاہور؟
چیمپئنز ٹرافی 2025 میں ہونے والے پاکستان اور بھارت کے اہم ترین میچ سے متعلق اہم خبر سامنے آئی ہے۔
خیال رہے اس بار پاکستان 2025 میں ہونے والے بڑے کرکٹنگ ایونٹ ’چیمپئنز ٹرافی‘ کی میزبانی کرنے جا رہا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ملک میں چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہوگا جبکہ فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کے میچز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کرائے جائیں گے۔
پی سی بی کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو آگاہ کیا گیا ہے کہ بھارتی ٹیم اپنے تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔
لاہور میں فائنل سمیت کُل 7 میچز کھیلے جائیں گے، کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں افتتاحی میچ اور ایک سیمی فائنل کھیلا جائے گا، کراچی میں چیمپئنز ٹرافی کے مجموعی طور پر 3 میچز ہوں گے۔ جبکہ راولپنڈی ایک سیمی فائنل کے ساتھ ٹوٹل 5 میچز کی میزبانی کرے گا۔
چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کی حتمی منظوری آئی سی سی فراہم کرے گا، جس کے بعد باقاعدہ شیڈول جاری کیا جائے گا۔
Comments are closed on this story.