Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہم اپنے مطالبات سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے ،اسد قیصر

ہمارا مطالبہ ہے کہ جو 91 منصوبے نکلے گئے ہیں انکو دوبارہ شامل کیا جائے، رکن قومی اسمبلی
شائع 10 جون 2024 05:58pm
سابق اسپیکر قومی اسمبی اور رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر۔ فوٹو — فائل
سابق اسپیکر قومی اسمبی اور رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد میں سنی اتحاد کے رکن قومی اسمبلی اسد قیصر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ آنے والے بجٹ میں ہمارے 91 ترقیاتی منصوبوں کو نکل دیا گیا ہے۔ ان منصوبوں میں تعلیم ، صحت ، تعمیر و ترقی سمیت توانائی شامل ہیں، این ایف سی فنڈ کی مد میں تین فیصد دینے کا وعدہ کیا گیا تھا، اس کے ساتھ ساتھ جو ہمارے ساتھ وعدے کئے گئے تھے وہ بھی ختم کر دئیے گئے ہیں۔

رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ایک ہزار ارب کا جو وعدہ کیا گیا تھا وہ بھی پورا کیا جائے، اپنے مطالبات سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے ہر سال سو ارب روپے دینے کا وعدہ کیا گیا تھا، تاحال یہ وعدے مکمل نہیں کئے جا سکے ہیں۔

اسدقیصر نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کو مینڈیٹ ملنے کا انتقام لیا جا رہا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ جو 91 منصوبے نکلے گئے ہیں انکو دوبارہ شامل کیا جائے، جو تین فیصد دینے کا وعدہ کیا تھا وہ بھی مکمل کی جائے۔

سنی اتحاد کے رکن قومی اسمبلی اسد قیصر نے لکی مروت واقعے میں شہید سیکیورٹی اہلکاروں کےلئے فاتحہ خوانی بھی کی ، اور واقعے پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔