Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چاہت فتح علی خان کا ’بدو بدی‘ کس نے ڈیلیٹ کروایا؟

ماڈل وجدان راؤ نے نام لے لیا
شائع 10 جون 2024 05:26pm

معروف سوشل میڈیا سیلیبرٹی اور نام نہاد گلوکار چاہت فتح علی خان کے وائرل گانے ”بدو بدی“ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ بھارت، نیپال، بنگلہ دیش اور امریکہ تک دھوم مچائی، یہ گانا اس قدر وائرل ہوا کہ انسٹاگرام کی ریلز سے لے کر ٹک ٹاک کی ویڈیوز تک ہر جگہ سنائی دیا، لیکن اس قدر وائرل ہونے اور کئی ملین ویوز کے باوجود یوٹیوب نے اس گانے کو ڈیلیٹ کردیا۔

گانے کے یوٹیوب سے ڈیلیٹ ہونے پر کئی قیاس آرائیاں ہوئیں اور بالآخر معلوم ہوا کہ گانا کاپی رائٹ کی وجہ سے ڈیلیٹ ہوا۔

گانے کے ڈیلیٹ ہونے پر جہاں متعدد سوشل میڈیا صارفین جشن مناتے دکھے وہیں بدو بدی کے دیوانے چاہت فتح علی کے غم میں برابر کے شریک بھی نظر آئے۔

چاہت فتح علی خان سے ’شکست‘ کے بعد علی ظفر کا طنز

لیکن اب اس گانے کی ماڈل وجدان راؤ نے ابرارالحق کو گانے کو یوٹیوب سے ڈیلیٹ کروانے کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔

اٹھائیس ملین ویوز کے حامل گانے ”بدوبدی“ کی ماڈل وجدان راؤ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ یوٹیوب سے گانا ڈیلیٹ کروانے والے کوئی اور نہیں بلکہ معروف پاکستانی گلوکار ابرارالحق ہیں۔

پاکستانی شوبز میں بھونچال، چاہت فتح علی خان کی فلم کا ٹریلر جاری

وجدان نے کہا کہ ’ابرارالحق گانے کی مقبولیت سے جیلس (حاسد) ہوگئے تھے کیونکہ بے سرا گانا گانے کے باوجود چاہت فتح علی خان کا گانا 28 ملین ویوز تک پہنچ گیا تھا جبکہ اتنے ویوز کا تو ابرار صرف سوچ ہی سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہوں نے حسد کی وجہ سے یہ قدم اٹھایا‘۔

Abrar ul Haq

Chahat Fateh Ali Khan

Bado Badi

Wajdan Rao