کرکٹ ٹیم میں بڑی سرجری نہیں، خود ساختہ سرجن بورڈ مستعفی ہو، حمد اللہ
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ) کے سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم میں بڑی سرجری کے بجائے خود ساختہ سرجن بورڈ مستعفی ہو۔
سینیٹر حمد اللہ کا قومی ٹیم کی بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا۔
ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر محسن نقوی نے کہا تھا کہ لگتا تھا کہ کرکٹ ٹیم کا چھوٹی سرجری سے کام چل جائے گا، لیکن بھارت کے خلاف انتہائی خراب کارکردگی کے بعد یقین ہوگیا ہے کہ ٹیم میں بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔
اس حوالے سے حافظ حمد اللہ نے کہا کہ چیئرمین آپ کی سلیکٹ کردہ ٹیم نے قوم کی ناک کاٹ دی ہے۔
رہنما جے یو آئی نے یہ بھی کہا کہ خود ساختہ سرجن بورڈ کے ذریعے قومی ٹیم کی سرجری نہیں، ملک و قوم کی گردن کٹے گی۔
Comments are closed on this story.