Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہوم میڈ مصالحوں سے اپنی بریانی میں نیا جادو بھر دیں

اب تیار مصالحوں کا بائے بائے کہیں
شائع 10 جون 2024 04:07pm

اپنے تمام اجزائے ترکیب کو ایک ساتھ جمع کریں۔

آپ کو ثابت گرم مصالحہ جات، جیسے سفید زیرہ، ثابت دھنیا، لونگ، اور دار چینی ،سوکھی ہوئی لال مرچ اور تیز پات ۔

ان خشک مصالہ جات کو بھون لیں ،جب تک کہ ان میں سے خوشبو نہ آنے لگے۔

ان میں سے خود ہی تیل نکلے گا ، جو آپ کے ذائقوں کو بڑھا دے گا۔

خیال رہے کہ بھونتے وقت یہ مصالحہ جات جلنے نہ پائے۔

انہیں ٹھنڈا ہونے دیں، اور پھر انہیں پس لیں ،جب تک کہ یہ باریک پاوڈر کی شکل نہ اختیار کر لے۔

بہترین ذائقے کے لیے،آپ انہیں دوسرے اجزائے ترکیب جیسے، ہلدی، کالی مرچ، اور زائفل کے ساتھ شامل کر لیں۔ا آپ اس میں اپنے ذائقے کے حساب سے کمی و بیشی کر سکتی ہیں۔

اپنے بریانی مصالحے کو ایک ایئر ٹائٹ جار میں بند کر کے اسٹور کر لیں۔اور جب کبھی بریانی بنائیں ،تو اسےبھی استعمال کریں۔یہ چھ ماہ تک قابل استعمال رہتا ہے۔

آپ بلینڈ کرنے کے درمیان اس میں کچھ خشک پودینے کے پتے اور کالی رائی بھی شامل کر سکتی ہیں۔

تواب جب آپ گھر میں بریانی مصالہ بنا سکتی ہیں تو تیار مصالحوں کو بائے بائے کہہ دیں، جو مصنوعی رنگ سے تیار کیے جاتے ہیں۔

اپنی فیملی اور جاننے والوں کو اس بریانی مصالحہ سے ،جو آپ نے خود اپنے مصالحوں کو بلینڈ کر کے تیار کیا ہے لزیز بریانی بنا کر کھلائیں، انہیں ہقین نہیں آئے گا کہ یہ گھر پر بنائی گئی ہے۔

دسترخوان

Women

lifestyle