Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کے مسائل حل کرنے کیلیے اس بار ن لیگ کو گُدی سے پکڑا ہے، فاروق ستار کا دعویٰ

ن لیگ کو بھاگنے نہیں دیں گے، میڈیا سے گفتگو
اپ ڈیٹ 10 جون 2024 07:43pm

متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو کراچی کے مسائل سے جان چھڑانے نہیں دیں گے۔ ایسا ہوا تو عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔

میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ہم نے کراچی کے مسائل حل کرنے کی خاطر اس بار ن لیگ کو گُدی سے پکڑا ہے۔ مسائل حل نہ ہوئے تو شارعِ فیصل یا ایم اے جناح روڈ پر عوامی اسمبلی لگائی جائے گی۔

ایک سوال پر فاروق ستار نے کہا کہ ہم اگر پیچھے ہٹ گئے تو ن لیگ کی نام نہاد اکثریت بے نقاب ہوجائے گی۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ کوئی ایک جماعت کراچی اور حیدرآباد کے مسائل حل نہیں کرسکتی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما نے مزید کہا کہ مسائل کو موثر طور پر حل کرنے کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

ایم کیو ایم نے وزیراعظم سے سندھ کے بجٹ کیلئے اپنے مطالبات پیش کردیے

سندھ حکومت نے کراچی کو ڈاکوؤں کے سپرد کر دیا، فاروق ستار

انتخابی دھاندلی کا الزام مسترد کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ الزامات کو الیکشن ٹربیونل میں ثابت کرنا ہوگا۔ ہم نے جواب جمع کرایا ہے۔ اپنی بے گناہی ثابت کریں گے۔

PML N

Farooq Sattar

MIEDIA TALK

PROBLEMS

STREET POWER