Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ناظم آباد انڈر پاس میں لوٹ مار کی ڈیڑھ سو وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار

تین دن قبل ملزم کا ساتھی ارسلان واردات کے دوران شہری کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا تھا، ویڈیو بیان جاری
اپ ڈیٹ 10 جون 2024 03:22pm

ناظم آباد پولیس نے انڈر پاس میں اسٹریٹ کرائم کی ڈیڑھ سو وارداتیں کرنے والا ملزم پکڑلیا۔ گرفتار ملزم کا ویڈیو بیان آج ٹی وی نے حاصل کرلیا۔

تین دن قبل ناظم آباد انڈر پاس میں لوٹ مار کے دوران ڈاکو ارسلان ہلاک ہوگیا تھا۔ لوٹ مار کرنے والوں پر شہری نے فائرنگ کردی تھی۔

واردات کے دوران ڈاکو کی ہلاکت پر اس کا ساتھ بھاگ گیا تھا جو اب دھر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق پکڑے جانے والے ملزم نے ویڈیو بیان میں اسٹریٹ کرائم کی ڈیڑھ سو سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

underpass

STREET CRIMINAL ARRESTED

VIDEO STATEMENT ISSUED