Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

اسپیکر کا ایکشن: قومی اسمبلی کے غیر حاضر ملازمین کی بڑی تعداد سامنے آگئی

رجسٹریشن نہ کرانے والے ملازمین سے تحریری جواب طلب کر لیا گیا
شائع 10 جون 2024 02:30pm

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا ایکشن کام دکھانے لگا، قومی اسمبلی کے غیر حاضر ملازمین کی بڑی تعداد سامنے آگئی جبکہ غیر رجسٹرڈ 90 ملازمین میں سے 45 نے بائیو میٹرک کے لیے درخواستیں دے دیں، رجسٹریشن نہ کرانے والے ملازمین سے تحریری جواب طلب کر لیا گیا۔

اسپیکر ایاز صادق کے ایکشن کے بعد قومی اسمبلی کے غیر حاضر ملازمین کی بڑی تعداد سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق بائیو میٹرک سسٹم میں 90 ملازمین رجسٹرڈ نہیں تھے، اسپیکر کی وارننگ کے بعد 45 ملازمین نے بائیو میٹرک رجسٹریشن کے لیے درخواستیں جمع کرادیں۔

درخواستیں دینے والے ملازمین کی رجسٹریشن شروع کردی گئی، 45 ملازمین ابھی تک غیر حاضر ہیں، جس پر اسمبلی سیکرٹریٹ نے رجسٹر کرنے کی ہدایت کردی۔

بائیو میٹرک رجسٹریشن نہ کرانے والے ملازمین سے تحریری جواب بھی مانگ لیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے غیر رجسٹرڈ ملازمین کے خلاف شکایات پر کارروائی کی۔

اسلام آباد

National Assembly

ayaz sadiq

National Assembly employees

sardar ayaz sadiq