Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی بجٹ میں درآمدی موبائل فونز پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز

فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ، پی ٹی اے ٹیکس اور 25 فیصد عائد جی ایس ٹی بھی بڑھانے کی تجویز
شائع 10 جون 2024 02:01pm

آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی بجٹ میں درآمدی موبائل فونز پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز پیش کر دی گئی، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ، پی ٹی اے ٹیکس اور 25 فیصد عائد جی ایس ٹی بھی بڑھانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

موبائل فون مہنگے ہونے کا امکان ہے، آئندہ مالی سال کے لیے وفاقی بجٹ میں درآمدی موبائل فونز پر ٹیکس بڑھانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

موبائل فون کی درآمد پر ٹیکس میں اضافے کا امکان

درآمدی موبائل فونز پر بھی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز

ذرائع ایف بی آر کے مطابق آئندہ وفاقی بجٹ میں درآمدی موبائل فونز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز ہے جبکہ درآمدی موبائل فونز پر ایف ای ڈی کا مجموعی تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

اسی طرح درآمدی لگژری موبائل فونز پر پی ٹی اے ٹیکس بڑھانے کی بھی تجویز ہے جبکہ درآمدی موبائل فونز پر25 فیصد تک جی ایس ٹی بھی عائد ہے اور آئندہ فنانس بل میں درآمدی موبائلز پر جی ایس ٹی مزید بڑھانے کی تجویز ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پہلے سے 25 فیصد جی ایس ٹی عائد ہونے کے باعث مزید جی ایس ٹی مشکل ہے، 2 ہزار ارب روپے کے نئے ریونیو اقدامات تاریخ میں پہلی مرتبہ لیے جائیں گے۔

اسلام آباد

budget

federal budget

موبائل فونز

imported mobile phones

Budget 2024 25

Tax on Mobile Phones