Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہ رخ خان نے مکیش امبانی کو 30 روپے کی کیا چیز دی؟

شاہ رخ خان اور مکیش امبانی بھارتی وزیر اعظم کی تقریب حلف برداری میں موجود تھے
شائع 10 جون 2024 01:48pm
تصویر بذریعہ: ایکس
تصویر بذریعہ: ایکس

بالی وُڈ اداکار شاہ رخ خان اور مکیش امبانی کی ایک تصویر ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہے، جس میں کچھ ایسا ہے جو کہ سب کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مکیش امبانی اور شاہ رخ خان او آر یس کا استعمال کرتے دکھائی دیے ہیں، جس پر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نریندر مودی کی وزیر اعظم کے عہدے کا حلف لینے کی تقریب میں مکیش امبانی، گوتم اڈانی، شاہ رخ خان اور اکشے کمار سمیت کئی شخصیات شامل تھیں۔

اتوار کے روز راشتراپتی بھون میں وزیر اعظم کے عہدے کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی تھی، اسی دوران کنگ خان شاہ رخ خان اور مکیش امبانی کی تصویر وائرل تھی، جس میں دونوں شخصیات خوشگوار موڈ میں تھیں۔

ایشیاء کے امیر ترین افراد گوتم اڈانی اور مکیش امبانی میں کون آگے؟

ہندوستان ٹائمز کے مطابق دونوں شخصیات ہاتھوں میں او آر ایس پکڑے دکھائی دیے، چہروں پر مسکراہٹ لیے شاہ رخ خان اور مکیش امبانی سب کو اپنی جانب متوجہ کر رہے تھے۔

شاہ رخ خان اپنی منیجر کو کتنی تنخواہ دیتے ہیں؟ تہلکہ خیز انکشاف

جبکہ بھارتی میڈیا کے مطابق اس او آر ایس کی قیمت 31 بھارتی روپے بنتے ہیں جو کہ پاکستانی 100 روپے سے زائد کی رقم بنتی ہے۔

اس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے، ایک صارف کا کہنا تھا کہ بس اتنا امیر ہونا ہے کہ ایسے او آر ایس پی سکوں۔

india

Celebrities

Bollywood actor

Shahrukh Khan

Mukesh Ambani