Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ویرات کے آؤٹ ہونے پر افسردہ ہونے والی انوشکا کا ردعمل وائرل

انوشکا نے تالیاں بجا کر انڈیا کی جیت کا جشن منایا
اپ ڈیٹ 10 جون 2024 05:53pm
تصویر بذریعہ: ٹین اسپورٹس/ ویڈیو اسکرین گریب
تصویر بذریعہ: ٹین اسپورٹس/ ویڈیو اسکرین گریب

پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلا جانے والا ہر کرکٹ میچ اسپیشل ہوتا ہے۔ ایسا ہی کچھ کل امریکہ کے شہر نیو یارک کے بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں دیکھنے کو ملا۔ جہاں خراب آغاز کے باوجود ، انڈیا نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دے دی۔

اس کامیابی پر پورے بھارت میں جشن منایا جارہا ہے۔ مگر انوشکا شرما،جو اس وقت اسٹیڈیم میں موجود تھیں۔ ان کی خوشی قابل دید تھی۔

میچ سے قبل رشبھ پنٹ اور شاہین آفریدی کا ’ہائی فائیو‘ وائرل

بھارت نےجیسے ہی میج جیتا، انوشکا شرما نے زور سے قہقہہ لگایا اور دیگر حاضرین کے ساتھ اپنی خوشی شیئر کی۔ اس دوران ان کی خوشی کو کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا، اور اب یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

تصویر بذریعہ: ٹین اسپورٹس/ ویڈیو اسکرین گریب

میچ کا آغاز بھارت کے لیے متاثر کن نہیں تھا ، ویرات کوہلی صرف4 کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے ، جبکہ کپتان روہیت شرما 13 رنز کا اسکور کر کے آوٹ ہو گئے۔ان دو پلیئرز کے آوٹ ہونے کے بعد دونوں پلیئرزکی بیگمات اداس دکھائے دے رہی تھیں۔

مشی خان بھارت کے خلاف پاکستان کی شکست کے بعد قومی ٹیم پر بھڑک اٹھیں

انوشکا پورے میچ کے دوران کئی بار اپ سیٹ نظر آئیں۔ مگر آخر میں،جب پاکستانی ٹیم مطلوبہ ہدف 120 رنز تک نہیں پہنچ سکیں، تو ان کی خوشی دوگنی ہو گئی۔

انوشکا نے تالیاں بجا کر انڈیا کی جیت کا جشن منایا۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

Celebrities

cricket match

t20 cricket

lifestyle