ٹیٹنس کے انجیکشن کی شدید قلت، 10 گنا قیمت پر فروخت ہونے لگا
کراچی میں ٹیٹنس (تشنج) کے انجیکشن کی قلت کا انکشاف ہوا ہے۔ ٹیٹنس کے انجیکشن بلیک میں فروخت ہو رہے ہیں جس کے نتیجے میں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
پاکستان کیمسٹس ایند ڈرگسٹس ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی میں ٹیٹنس کا اے ٹی ایس انجیکشن انتہائی کمیاب ہے۔ پچاس روپے والا انجیکش دس گنی قیمت پر فروخت ہو رہا ہے۔
پاکستان کیمسٹس اینڈ ڈرگسٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ٹیٹنس کا انجیکشن کمیاب اور مہنگا ہونے کا بنیادی سبب یہ ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام مال بہت مہنگا مل رہا ہے۔
عبدالصمد بدھانی نے بتایا کہ کچھ دکان دار ٹیٹنس کا انجیکشن بلیک میں فروخت کر رہے ہیں۔ عام طور پر یہ انجیکشن 50، 55 روپے میں ملتا ہے۔ اس وقت دس گنی قیمت وصول کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :
انجکشن سے بینائی ضائع، ’امریکا اور بھارت میں بین انجکشن پاکستان کیسے آگیا‘
پنجاب میں جعلی انجکشن سے 12 افراد کی بینائی چلی گئی
مضرصحت انجکشن سے متعلق ترجمان محکمہ صحت سندھ کا بیان سامنے آگیا
Comments are closed on this story.