Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

’اصل دنیا میں تمہاری کوئی اوقات نہیں‘ شوبز شخصیات قومی کرکٹ ٹیم پر برس پڑے

اداکاروں کی جانب سے انسٹاگرام پر ردعمل دیا گیا ہے
اپ ڈیٹ 10 جون 2024 02:43pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ انسٹاگرام/ سوشل میڈیا
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ انسٹاگرام/ سوشل میڈیا

شوبز شخصیات کی جانب سے پاک بھارت میچ پر اپنے جذبات کا اظہار سوشل میڈیا پر کیا جا رہا ہے، کوئی میچ دیکھنے پر پچھتاتا ہوا دکھائی دے رہا ہے تو کوئی ٹیم کی کارکردگی پر ہی سوال اٹھا رہا ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز امریکا کے ناساؤ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے مابین مقابلہ ہوا تھا، اگرچہ پاکستانی بالرز نے بھارتی بلے بازوں کو ٹکنے نہیں دیا، لیکن پاکستانی بلے باز بری طرح ناکام دکھائی دیے۔

بھارت کی جانب سے 119 رنز کا ہدف دیا گیا تھا، جبکہ بالرز نے تمام کھلاڑیوں کو آؤٹ کر دیا تھا، اس کے جواب میں پاکستانی بلے باز بابز اعظم 44 گیندوں پر 31 رنز بنا سکے، جبکہ عماد وسیم 15 رنز، فخر زمان اور عثمان خان نے 13، 13 رنز، افتخار احمد اور شاداب خان 5 اور 4 رنز ہی بنا پائے، تاہم نسیم شاہ 10 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

اسی حوالے سے اداکار احمد علی بٹ کا کہنا تھا کہ ’تم لوگ پی ایس ایل کے جوگے ہو، جہاں تمہاری انا اور بادشاہت چلتی ہے!

تصویر بذریعہ: انسٹاگرام/ اسکرین گریب

اداکار کا جذبات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ اصل دنیا میں تمہاری کوئی اوقات نہیں اگلے سال پاکستان کو کوالیفیکیشن کے لیے کھیلنا پڑے گا۔

تنقیدی نشتر برساتے ہوئے اداکار نے کہا کہ سیلیکشن کمیٹی سے لے کر ٹیم تک، تم سب سے بہتر گلی محلوں کی ٹیم ہے۔

تصویر بذریعہ: انسٹاگرام/ اسکرین گریب

اداکارہ مایا علی کا کہنا تھا کہ کامیابی کے ساتھ میں نے اپنے 4 گھنٹے برباد کر دیے ہیں۔

تصویر بذریعہ: انسٹاگرام/ اسکرین گریب

اسی طرح میزبان اور اداکار فہد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ کیا مزاحیہ ٹیم ہے؟ ان کو جیتنا تو دوسری ٹیم کو 50 پر آؤٹ ہونا ہوگا، وقت برباد ہو گیا۔

تصویر بذریعہ: انسٹاگرام/ اسکرین گریب

عاصم اظہر کا تبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دماغ سے پیدل کرکٹ! کوئی پلان نہیں تھا، خدا حافظ۔

تصویر بذریعہ: انسٹاگرام/ اسکرین گریب

اداکارہ مریم نفیس کا کہنا تھا کہ نسیم شاہ، میرا دل تمہارے لیے رو رہا ہے، تم نے اپنی طرف سے بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔

جبکہ اداکارہ ماورا حسین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جب لگتا ہے جیتنے لگے ہیں، ہار جاتے ہیں۔ جب لگتا ہے ہارنے لگے ہیں، تب بھی ہار جاتے ہیں۔

تصویر بذریعہ: انسٹاگرام/ اسکرین گریب

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ جب لگتا ہے کہ ٹورنامنٹ سے نکل جائیں گے، تو فائنل تک پہنچ کر ہار جاتے ہیں۔ جب لگتا ہے گروپ کے ٹاپ 2 میں تو آہی جائیں گے تب بھی گروپ میں ہی ہار جاتے ہیں۔ اتنا تو بتا دیں ہم کریں تو کیا قبول کریں؟

دوسری جانب معروف اداکارہ مشی خان کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آیا ہے، جس میں وہ قومی ٹیم پر تنقید کرتی دکھائی دی ہیں۔

مشی خان نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی سیلیکشن کس نے کی ہے، سمجھ نہیں آرہا، سب سے پہلے ہماری ٹیم امریکا جیسے چھوٹی ٹیم سے میچ ہار گئی اور اس شکست سے سبق سیکھنے کی بجائے ہمارے کرکٹرز بھوکوں کی طرح نیویارک کی سڑکوں پر شاپنگ کرنے نکل گئے۔

مشی خان کا کہنا تھا کہ امریکا سے شکست کے بعد ہی ٹیم کو اپنی غلطیوں کو درست کرنا چاہیے تھا، اور بھارت سے مقابلے کے لیے لائحہ عمل تیار کرنا چاہیے تھا، فٹنس پر دھیان دینا چاہیے تھا، لیکن ہمارے کھلاڑی نیو یارک کی گلیوں میں سیر سپاٹے کرنے نکل گئے، انہیں شرم آنی چاہیے۔

بلے بازوں کو بھی مشی خان نے تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ہماری ٹیم ٹُک ٹُک کرتی رہی، ایسے کھیل رہے تھے جیسے وہ رات کے جاگے ہوئے ہوں۔

مشی خان نے کہا کہ ہمارے کرکٹرز کروڑوں روپے اشتہارات سے کماتے ہیں، یہ پرفارم کچھ نہیں کرتے لیکن اس کے باوجود انہیں اسپانسر کیا جاتا ہے، جبکہ دیگر کھیلوں کے کھلاڑی جو عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرتے ہیں، انہیں کوئی نہیں پوچھتا۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity