Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

کراچی میں مون سون بارشوں کا آغاز کب سے ہوسکتا ہے؟

کراچی میں آج سے ایک بار پھر گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان
شائع 10 جون 2024 12:00pm

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ سندھ میں رواں سال معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے جبکہ جولائی میں کراچی میں مون سون بارشوں کا آغاز ہو سکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی کا موسم جون میں گرم اور مرطوب رہے گا۔

سردار سرفراز کے مطابق جون میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ گرمی کی شدت میں مذید اضافے یا ہیٹ ویو کا امکان نہیں ہے۔

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا، کئی مقامات پر بارش کا امکان

چیف میٹرولوجسٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس دوران سمندری ہواؤں کے باعث شام میں مطلع جزوی ابر آلود ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب کراچی میں آج سے ایک بار پھر گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، شہر میں مطلع جزوی ابر آلود، موسم گرم اور مرطوب ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ گرمی کی شدت 39 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد ہے، جنوب مغرب سمت سے 23 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

پنجاب میں رواں ہفتے ہیٹ ویو، بارش اور طوفان کا الرٹ جاری

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

karachi

Met Office

Rain

Hot Weather

Rain prediction

KARACHI HOT WEATHER