Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’امیتابھ بچن نے ٹی وی بند کردیا تھا، ٹیم پاکستان نے مایوسی دور کردی‘

انٹرنیٹ دیکھا تو یقین نہ آیا ہم جیت گئے ہیں، پاک بھارت میچ پر بالی وڈ اسٹار کی ایکس پوسٹ
شائع 10 جون 2024 11:19am

امیتابھ بچن نے گزشتہ شب بھارتی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی دیکھتے ہوئے پاکستان کی اننگز سے قبل ٹی وی بند کردیا تھا۔ ٹیم انڈیا کی شکست بگ بی کو یقینی دکھائی دے رہی تھی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ہینڈل سے انہوں نے بھارتی میڈیم پیسر جسپریت بُمرا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جب بھارتی ٹیم کی اننگز ختم ہوئی تو ہم مایوس ہوگئے تھے اور یہ سوچ کر ٹی وی بند کردیا تھا کہ اب کہاں جیت ممکن ہوگی۔

بگ بی نے مزید لکھا کہ میں نے انٹرنیٹ دیکھا تو وہاں بھارتی ٹیم کی فتح کا جشن منایا جارہا تھا۔ ہم نے دوبارہ ٹی وی آن کیا اور قوم کی خوشیوں میں شریک ہوئے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ہمیں لگا ہار تو گئے ہیں، اب کیا دیکھنا۔ مگر باپ رے باپ، ہم تو جیت گئے۔

Big B

DISAPPOINTED

SWITCHED TV OFF

THEN INDIA WON