Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

سناکشی سنہا کی مسلمان لڑکے سے شادی کو خفیہ کیوں رکھا ہے

شادی سے متعلق کپل شرما نے بھی اداکارہ سے سوال کیا تھا
اپ ڈیٹ 10 جون 2024 08:14pm
تصویر بذریعہ: انسٹاگرام
تصویر بذریعہ: انسٹاگرام

سناکشی سنہا کی مسلمان نوجوان سے شادی کی خبروں نے بھارتی میڈیا کی توجہ حاصل کر لی ہے، جبکہ ان کے شادی کے کارڈ کے حوالے سے بھی افواہیں زور پکڑ رہی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سناکشی سنہا اپنے ساتھی اداکار ظہیر اقبال سے شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہیں۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ کی شادی 23 جون کو ممبئی میں ہونے جا رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے اداکارہ اور ظہیر اقبال کے حوالے سے اس سے قبل بھی خبریں دی جا رہی تھیں، جبکہ کہا جا رہا تھا کہ سناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کافی قریب ہو گئے ہیں۔

تاہم دونوں نے اس حوالے سے میڈیا سے دوری اختیار کی ہوئی ہے، کسی بھی خبر کو شئیر کرنے سے گریزاں ہیں، واضح رہے اس سے قبل ظہیر کی جانب سے گزشتہ ماہ سناکشی سنہا کی سالگرہ کے موقع پر انہیں مبارکباد بھی دی گئی تھی۔

ثانیہ مرزا حج کے سفر کے لیے تیار

جس میں ظہیر اقبال کا کہنا تھا کہ ’سالگرہ مبارک ہو، سونز‘ جبکہ بھارتی میڈیا کی جانب سے شادی میں مدعو مہمانوں کے حوالے سے بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق شادی کی تقریب محدود رکھی گئی ہے، جس میں قریبی خاندان شامل ہوگا جبکہ ہیرامنڈی کی پوری کاسٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شادی کا مقام ممبئی کا بستیاں کا علاقہ ہے، جبکہ مہمانوں سے درخواست کی گئی ہے کہ شادی کے دن فارمل ڈریسنگ کر کے آئیں۔

واضح رہے اس سے قبل ’دی گریٹ کپل شرما شو‘ میں کپل شرما کی جانب سے اداکارہ سے شادی سے متعلق سوال کیا گیا تھا۔

جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’کیوں جلے پر نمک چھڑک رہے ہو‘، ساتھ ہی اداکارہ نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ وہ شادی کرنے کے لیے بےتاب ہیں۔

ظہیر اقبال کون ہیں؟

10 دسمبر 1988 کو ممبئی میں پیدا ہوئے، ظہیر اقبال سپر اسٹار سلمان خان کے بچپن کے دوست اقبال رتنسی کے بیٹے ہیں جو پیشے کے اعتبار سے جیولرزہیں جبکہ ظہیر کی بہن صنم رتنسی بالی وڈ میں ایک مشہور اسٹائلسٹ بھی ہیں۔

ظہیر اقبال نے 2014 میں فلم ’جے ہو‘ میں سلمان خان کے ساتھ بطور اسسٹنٹ ڈائیریکٹرکام کیا، اس کے بعد سلمان خان کا پروڈیوس کردہ رومانٹک ڈرامہ ’نوٹ بک‘ سے 2019 میں ظہیر نے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔

سناکشی سنہا کی ظہیر اقبال سے ملاقات سلمان خان کے ذریعے ہوئی تھی، جس کے بعد سے دونوں کے درمیان دوستی مزید گہری ہو گئی ہے۔ ظہیر اقبال نے سلمان خان کی پروڈیوس کردہ فلم ’نوٹ بُک‘ میں کردار ادا کیا ہے۔

سوناکشی اور ظہیر اقبال نے 2022 میں سنیما گھروں کی زینت بننے والی فلم ’ڈبل ایکس ایل‘ میں ایک ساتھ اداکاری بھی کی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ظہیر اقبال کی مجموعی دولت ایک سو دو کروڑ ہے۔

india

Bollywood actress

Wedding

Muslim

Sonakshi Sinha

zaheer iqbal