Aaj News

اتوار, جولائ 07, 2024  
30 Dhul-Hijjah 1445  

رواں سال سی ٹی ڈی کے پی نے 8 خطرناک دہشت گرد ہلاک کیے

تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، ان پر انعامات کی مجموعی رقم 2 کروڑ 70 لاکھ روپے تھی
شائع 10 جون 2024 10:42am

خیبر پختونخوا میں رواں سال محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کالعدم تنظیم کے انتہائی مطلوب آٹھ شدت پسندوں کو ہلاک کردیا۔ مطلوب شدت پسندوں کے سروں کی قیمت 2 کروڑ 70 لاکھ روپے مقرر تھی۔

سی ٹی ڈی دستاویز کے مطابق سوات میں مارے گئے کالعدم ٹی ٹی پی کے مطلوب شدت پسند سلیم ربانی کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر تھی۔

مردان میں ہلاک شدہ محسن قادر کے سر کی قیمت 70 لاکھ جبکہ عباس خان نامی شدت پسند کے سر کی قیمت 50 لاکھ روپے مقرر تھی۔

دستاویز میں لکھا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان مارے گئے چار مطلوب شدت پسندوں حافظ رحمت، جانان، قدر مند عرف تبسم اور رحمت اللہ کے سروں کی قیمت 40 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں ہلاک کیے جانے والے شدت پسند قمر زمان کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر تھی۔

دستاویز کے مطابق ہلاک کیے جانے والے شدت پسند سکیورٹی فورسز، سیاسی شخصیات کو نشانے پر لینے اور اور بھتہ خوری میں مطلوب تھے۔

CTD KPK

WANTED KILLED

HEAD MONEY

BANNED GROUPS