Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

شیخ رشید نے آرمی چیف سے عام معافی کے اعلان کا مطالبہ کردیا

موجودہ حکومت کی حیثیت گنگو تیلی سے زیادہ نہیں ہے، سابق وفاقی وزیر
اپ ڈیٹ 10 جون 2024 07:42pm

پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے عام معافی کے اعلان کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ لوگ کسیز کی شکل میں مرگئے ہیں، سب بے گناہوں کو عام معافی ملنی چاہیئے، موجودہ حکومت کی حیثیت گنگو تیلی سے زیادہ نہیں ہے۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ تمام وکلاء کو سلام پیش کرتا ہوں جو میرا کیس لڑ رہے ہیں، آج افسوس کا دن ہے، یہ ٹیم خواجہ سراؤں کے ساتھ کھیلتے تو بھی ہار جاتے، پاکستان میں لوگوں کے جزبات مجروح ہوتے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں عدم اعتماد منی لانڈرنگ سے ہوا ہے، منی لانڈرنگ کے پیسوں سے پی ٹی آئی کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد ہوا، بینظیر شہید بہتر تھی جس نے پہلے مہینے ہی ہمیں 7 سال قید دے دی تھی، یحیی خان کا کورٹ مارشل اچھا تھا، جس نے ایک سال قید اور 20 کوڑے لگا دیے تھے۔

شیخ رشید نے آرمی چیف سے عید پر 9 مئی ملزمان کیلئے عام معافی کی اپیل کردی

سرگودھا پولیس نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو عدالت میں جانے سے روک دیا

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ورکرز کے پاس 2 ہزار روپے دینے کو نہیں ہیں، فارم 45 اور 47 کی لڑائی گھڑے میں لے کر جائے گی، معیشت کی تباہی انہیں مزید گھڑے میں لے کر جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو جیلوں میں گھما کر زیادتی کی جا رہی ہے، میں آرمی چیف سے مطالبہ کرتا ہوں کہ عام معافی کا اعلان کر دیا جائے، موجودہ حکومت کی حیثیت گنگو تیلی سے زیادہ نہیں ہے، لوگ کسیز کی شکل میں مرگئے ہیں، سب بے گناہوں کو عام معافی ملنی چاہیئے۔

Sheikh Rasheed

COAS

اسلام آباد

Awami Muslim League

army cheif