Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ویرات کوہلی کا ’چھاپڑیوں‘ والا انداز وائرل

بھارتی کھلاڑی کی تصاویر کی حقیقت سامنے آ گئی
شائع 10 جون 2024 10:29am
تصویر بذریعہ: انسٹاگرام/ کارکت کوہلی/ اسکرین گریب
تصویر بذریعہ: انسٹاگرام/ کارکت کوہلی/ اسکرین گریب

بھارت اور پاکستان کے کھلاڑیوں کی تصاویر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ خوب سمیٹ لیتی ہے، تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جس میں صارفین بھی حیران رہ جاتے ہیں۔

انسٹاگرام پر ویرات کوہلی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں، جو کہ سوشل میڈیا صارفین کو اپنی جانب متوجہ کر رہی ہیں۔

تاہم اس تصویر کی حقیقت بھی سامنے آ گئی ہے، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خیال کیا جا رہا تھا کہ یہ شاید ویرات کوہلی ہی ہیں۔

لیکن ویرات کوہلی جیسے دکھائی دینے والے شخص دراصل کارکت کوہلی ہیں جو کہ انسٹاگرام صارف ہیں اور ویرات کوہلی کے مداح ہیں۔

اگرچہ موچنھیں، داڑھی اور چہرے کی بناوٹ بھی ویرات کوہلی جیسی ہی ہے، تاہم اس کے باوجود ویرات کوہلی اور ان کے چہرے میں فرق واضح ہے۔

لیکن صارفین کی جانب سے انہیں سستا ویرات کوہلی قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ بھائی تو ویرات کوہلی دکھ تو سکتا ہے مگر بن نہیں سکتا ہے۔

جبکہ ایک صارف نے انہیں کوہلی کے بجائے چوکلی قرار دے دیا ہے۔ دوسری جانب کچھ صارفین کا خیال ہے کہ ویرات کوہلی سے مماثلت رکھتا یہ نوجوان ’چھاپڑیوں‘ کی ترجمانی کر رہا ہے۔

virat kohli

India vs Pakistan

Indian Cricketers

Photo Viral