Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستانی ڈاکٹرز نے 7 ماہ کے افغان بچے کی آنکھ سے ٹیومر نکال دیا

ٹیومر 400 گرام کا تھا، والدین آپریشن کیلئے بمشکل راضی ہوئے، 7 ماہ بعد مصنوعی آنکھ لگائی جائے گی
شائع 10 جون 2024 09:36am
علامتی تصویر
علامتی تصویر

راولپنڈی میں الشفا آئی ٹرسٹ اسپتال کے ڈاکٹرز نے سات ماہ کے افغان بچے کی آنکھ سے سرطان کا پھوڑا (ٹیومر) نکال دیا۔ ماہرین اس امر پر تحقیق کر رہے ہیں کہ پیدائش کے وقت بچے کی آنکھ میں سرطان کے خلیے اِتنی تیزی سے کیوں پروان چڑھے۔

افغانستان سے لائے جانے والے بچے کی بائیں آنکھ میں ٹیومر تھا۔ پیدائش کے وقت سرطان زدہ حصے کی لمبائی 40 سینٹی میٹر اور چوڑائی 25 سینٹی میٹر تھی۔ اس ٹیومر کا وزن 400 گرام تھا۔ آنکھ سے خون بھی بہتا رہا تھا۔

بچے کی آنکھ سے ٹیومر مکمل طور پر نکال دیا گیا ہے۔ سات ماہ بعد مصنوعی آنکھ لگائی جائے گی۔

اگر بروقت آپریشن نہ کیا جاتا تو سرطان دوسری آنکھ تک پھیل سکتا تھا۔ یہ ایک مشکل آپریشن تھا۔ بچے کے والدین کو مشاورت کے ذریعے اس آپریشن کے لیے راضی کیا گیا۔

افغان بچے کی آنکھ کا آپریشن کرنے والی ٹیم کے سربراہ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مرتضٰی تھے جبکہ اس میں ڈاکٹر ہُدٰی، ڈاکٹر زارہ اور ڈاکٹر علی رضا بھی شامل تھے۔

AFGHAN KID

EYE TUMOR REMOVED

RAWALPINDI DOCTORS