Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

یونان میں لاپتا برطانوی صحافی مردہ حالت میں پائے گیے

جو اپنی اہلیہ کے ساتھ جزیرے پر چھٹیاں گزار رہے تھے۔
اپ ڈیٹ 10 جون 2024 09:59am
—فوٹو: رائٹرز
—فوٹو: رائٹرز

یونانی جزیرے سیمی سے چند روز قبل لاپتا ہونے والے برطانوی نشریاتی ادارے کے صحافی مائیکل موسلے مردہ پائے گئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ ان کی موت کی اصل وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی ہے۔ جنوبی ایجیئن علاقے کے پولیس چیف پیٹروس واسیلاکیس نے کہا کہ کشتی پر سوار لوگوں نے ساحل کے قریب ایک لاش دیکھی۔

پولیس کے مطابق لاش کو یونان کے ایک مقامی چینل کے ٹی وی عملے نے دیکھا، جو اس علاقے میں فلم بندی کر رہا تھا۔ واضح رہے کہ 67 سالہ مائیکل موسلے ساحلی پٹی پر سیر کے لیے نکلنے تھے اور 7 جون کو لاپتا ہوگئے تھے

ان کی اہلیہ کلیئر بیلی نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا، ’’مائیکل ایک بہترین شوہر تھے اور ان کی موت میرے لیے بہت مایوس کن ہے۔‘‘

سیمی کے میئر نے بھی تصدیق کی کہ مائیکل موسلے کی لاش ملی ہے، جو اپنی اہلیہ کے ساتھ جزیرے پر چھٹیاں گزار رہے تھے۔

Journalists