Aaj News

ہفتہ, جولائ 06, 2024  
29 Dhul-Hijjah 1445  

ثانیہ مرزا حج کے سفر کے لیے تیار

اپنے مداحوں کے لیے خصوصی پیغام شیئرکر دیا
شائع 10 جون 2024 08:51am

یہ حج 2024 کا وقت ہے اور ثانیہ مرزا اس کے سفر کے لئے تیار ہیں۔

وہ اس موقع پر اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی شکر گزار ہیں اور انہوں نے سب سے درخواست کی ہے کہ اگر انہوں نے کبھی کسی کو تکلیف پہنچائی تو انہیں معاف کر دیں۔ وہ ایک بہتر انسان کے طور پر واپس آنے اور روحانی تجدید کا ارادہ رکھتی ہیں۔

ثانیہ مرزا ایک بھارتی ٹینس سپر اسٹار اور ایتھلیٹ ہیں, جنہوں نے پوری زندگی اپنے ملک کا نام روشن کیا ہے۔

وہ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کے بعد پاکستان سے جڑگئیں۔ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک ایک پاورفل جوڑا تھا اور ان کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔

دونوں کے درمیان معاملات علیحدگی کی طرف چلے گئے، لیکن انہوں نے اس کے بارے میں کبھی بات نہیں کی۔ بعد ازاں شعیب ملک نے ثنا جاوید سے شادی کی اور اسی وقت ان کی طلاق کی خبروں کی تصدیق ہوئی۔

ثانیہ مرزا کے لیے یہ سال بہت مشکل تھا، کیونکہ طلاق کے بعد میڈیا ان پر چھا یا ہوا تھا۔ انہیں میڈیا کے بہت دباؤ سے گزرنا پڑا، انہوں نے بڑی مضبوطی اور بہادری سے اس صورتحال کا سامنا کیا اور ننھے اذہان کی دیکھ بھال کرتی رہیں تاکہ وہ کسی اورطوفان میں نہ پھنسیں۔

ثانیہ کافی حد تک سنبھل چکی ہیں اور ثانیہ اپنے کام اور اپنے خاندان پر توجہ مرکوز کر رہی ہیں۔

Celebrities

Sania Mirza

lifestyle