Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

لکی مروت: اسپیشل برانچ پولیس اہلکار کے گھر پر دستی بم حملے، خواتین زخمی

حملہ آوروں نے میں پولیس اہلکار احسان غنی کے گھر پر دو دستی بم پھینکے
شائع 09 جون 2024 11:08pm

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے محلہ گل ولی آباد میں اسپیشل برانچ پولیس اہلکار کے گھر پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے میں پولیس اہلکار احسان غنی کے گھر پر دو دستی بم پھینکے، جس کے نتیجے میں دو خواتین زخمی ہو گئیں۔

لکی مروت : سکیورٹی فورسز کی گاڑی آئی ای ڈی سے ٹکرا گئی، کیپٹن سمیت فوج کے 7 جوان شہید

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی خواتین کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے اور جائے وقوعہ کی طرف پولیس نفری روانہ کر دی گئی ہے۔

Lakki Marwat

grenade attack