Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

میچ سے قبل رشبھ پنٹ اور شاہین آفریدی کا ’ہائی فائیو‘ وائرل

'انسان محبت لے کر پیدا ہوتا ہے، نفرت لوگ سکھاتے ہیں'
شائع 09 جون 2024 10:39pm

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 19 ویں میچ میں پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہے۔ جہاں اس ہائی وولٹیج میچ کے ایک ایک لمحے پر شائقین کرکٹ کی نظر جمی ہوئی ہے، وہیں میچ کے آغاز سے قبل ہی رشبھ پنٹ اور شاہین آفریدی کا ”ہائی فائیو“ یعنی ایک دوسرے کو تالی مارنا وائرل ہوگیا ہے۔

دونوں ٹیمیں جب ترانے کے لیے گراؤنڈ میں پہنچیں تو بھارتی کرکٹر رشبھ پنٹ نے پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفرید سے ہائی فائیو کیا جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

رستم پاکستان کی اعظم خان کو 3 ماہ میں فٹ کرنےکی پیشکش

اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے شائقین نے مختلف تبصرے کئے۔

کسی نے اسے کرکٹ کی خوبصورتی کہا تو کسی نے اسے رواں سال کی بہترین تصویر قرار دیا۔

اس وائرل تصویر میں سوریا کمار یادو اور محمد عامر کو بھی ایک دوسرے کو گلے لگاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پاکستان اور بھارت کا ٹی 20 ورلڈ کپ میں کتنی بار آمنا سامنا ہوا؟ کون کتنی بار جیتا

دونوں کرکٹ ٹیموں کے درمیان ہائی ٹینشن میچ کے باوجود کھلاڑیوں کے درمیان دوستی دیکھ کر شائقین کرکٹ کا دل خوش ہو گیا۔

لوگوں نے کرکٹرز کے اس باہمی احترام کو انجوائے کیا جس کا منہ بولتا ثبوت اسٹینڈز سے زبردست تالیوں کی گونج کا آنا تھا۔

shaheen afridi

ICC T20 World Cup

Rishabh Pant

pak vs ind

Pakistan vs India

High Five