رستم پاکستان کی اعظم خان کو 3 ماہ میں فٹ کرنےکی پیشکش
گوجرانوالا سے تعلق رکھنے والے رستم پاکستان اور قومی ریسلر انعام بٹ نے فٹنس مسائل میں گھرے قومی کرکٹر اعظم خان کو 3 ماہ میں فٹ کرنے کا دعویٰ کردیا ہے۔
قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان اپنے فٹنس مسائل کی وجہ سے تنقید کی زد میں رہتے ہیں ایسے میں پاکستان کے بڑے پہلوان انعام بٹ نے ان کی فٹنس بہتر کرنے کی پیشکش کردی ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں رستم پاکستان نے کہا کہ اعظم خان تین ماہ گوجرانوالا کے اکھاڑے میں ٹریننگ کریں، ان کو مکمل فٹ کر دیں گے۔
انھوں نے کہا کہ تین ماہ کی ٹریننگ کے بعد اعظم خان زیادہ پاور ہٹنگ اور بہترین بیٹنگ کرنے لگ جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں :
صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد واپسی پر اعظم خان تماشائی سے الجھ گئے
امریکا کیخلاف صفر پر آؤٹ ہونے والا پاکستانی بلے باز بھارت کیخلاف میچ سے آؤٹ
انعام بٹ نے یہ بھی کہا کہ اکھاڑے میں آنے کی صورت میں اعظم خان کو روزانہ 5 سے 6 گھنٹے ٹریننگ کرنی پڑے گی، اس سے ان کا وزن بھی 30 سے 35 کلو کم ہوجائےگا۔
سخت ٹریننگ دینے کے ساتھ اچھی خوراک دینے کے حوالےسے قوی ریسلر نے کہا کہ ٹریننگ کے ساتھ اعظم خان کو اچھی ڈائٹ بھی دیں گے تاکہ ان کی طاقت میں کمی نہ آئے۔
Comments are closed on this story.