Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

’شری رام کا نام بدنام کرنے والوں کو‘، ایودھیا میں شکست پر بالی ووڈ اداکارہ کا مودی پر طنز

جن کے لئے مندر بنایا گیا وہی رام کے نہیں نکلے، سوارا کے طنز پر ایکس صارف کا تبصرہ
شائع 09 جون 2024 05:38pm

بھارتی ”لوک سبھا انتخابات 2024“ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ناصرف توقع سے کم سیٹیں حاصل کیں بلکہ سماج وادی پارٹی نے ایسی جگہوں پر اس کو شکست دی جہاں اس کی ہار کی کوئی امید نہیں تھی۔

ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے بعد فیض آباد لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی کے ہارنے کی کسی کو امید نہیں تھی، لیکن سماج وادی پارٹی کے اودھیش پرساد نے بی جے پی کے للو سنگھ کو 54500 سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے شکست دی۔

جس کے بعد بالی ووڈ اداکارہ سورا بھاسکر نے ایودھیا میں بی جے پی کی شکست پر مودی کو طنز کا نشانہ بنایا ہے۔

سورا بھاسکر نے بی جے پی کی شکست پر طنز کرتے ہوئے ایکس پر لکھا ’شری رام کا نام بدنام کرنے والوں کو، ان کے نام پر پاپ کرنے والوں کو جے سیا رام‘۔

اپنے ایک اور ٹوئٹ میں سورا بھاسکر نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے نتائج کے بعد لکھا تھا کہ ’وہ کہتے تھے کہ ٹائی ٹینک نہیں ڈوب سکتا اور پھر ایک دن ڈوب گیا۔ حکومت چاہے کوئی بھی بنائے، لیکن آج انڈیا نے نفرت، کرپشن، لالچ اور غرور کو شکست دی ہے‘۔

بی جے پی کی شکست پر سورا کے تبصرے کے بعد لوگوں نے ان کی کافی حمایت کی ہے۔

ایک صارف نے لکھا، ’آپ بے روزگار تھیں اور رہیں گی۔‘

ایک اور صارف نے ان کی حمایت کرتے ہوئے لکھا، ’بہت صحیح کہا آپ نے، بھگوان تو ہے، مندر بھی ہے، مگر جن کے لئے بنایا گیا وہی رام کے نہیں نکلے‘۔

سورا کے تبصرے کی حمایت کرتے ہوئے ایک اور صارف نے لکھا، ’ہندوستان کے لوگ کافی سمجھدار ہیں، مذہب بہت ہی ذاتی ہوتا ہے، اس کو سیاسی جامہ پہنانا نہیں چاہئے۔ مذہبی کام سیاسی میل کے پتھر نہیں ہوتے ہیں‘۔

Bollywood actress

Swara Bhaskar

Lok Sabha Elections 2024

BJP GOT DEFEATED

Ayodhya Result