Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انتخابات میں بدترین شکست، بڑے بھارتی سیاستدان نے سیاست چھوڑ دی

بی جے ڈی رہنما فعال سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے
شائع 09 جون 2024 05:03pm

بھارتی ریاست اُڑیسہ کے سابق وزیر اعلیٰ نوین پٹنائک کے قریبی ”بیجو جنتا دل“ (بی جے ڈی) رہنما وی کے پانڈین نے فعال سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات میں بی جے ڈی کی بدتریبن شکست کے بعد پارٹی سپریمو نوین پٹنائک کے قریبی وی کے پانڈین نے فعال سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا، اور جذباتی ہوگئے۔

”بیجو جنتا دل“ کو لوک سبھا انتخابات میںبدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا، اڑیسہ اسمبلی انتخابات میں نوین پٹنائک کو بھی بڑا جھٹکا لگا، انہیں تقریباً ڈھائی دہائیوں میں پہلی بار سیاست میں ایسی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بی جے ڈی لیڈر نے فعال سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب میں نے فعال سیاست سے خود کو دور کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سفر کے دوران اگر میں نے کسی کو تکلیف پہنچائی ہے تو میں اس کے لیے معذرت خواہ ہوں۔

بھارت کی حرکت پر چین برہم، وارننگ دے دی

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے ساتھ میں یہ بھی معافی مانگنا چاہتا ہوں کہ اگر اس انتخابی مہم میں میرے ذریعہ دیے گئے بیانیے سے بی جے ڈی کو کوئی نقصان پہنچا ہے یا اس کی وجہ سے پارٹی ہار گئی ہے۔

تمل ناڈو میں پیدا ہوئے وی کے پانڈین آئی اے ایس رہ چکے ہیں۔ اس کے باوجود انہوں نے اڑیسہ کی سیاست میں اپنی پہچان بنائی۔

سابق آئی اے ایس افسر پانڈین کا شمار نوین پٹنائک کے سروس کے وقت سے ہی ان کے قریبیوں میں کیا جاتا ہے۔

کم اکثریت سے مودی کی فتح پر چین کا اظہارِ مسرت

وی کے پانڈین اڑیسہ کیڈر کے 2000 بیچ کے آئی اے ایس افسر تھے۔ ان کی پہلی پوسٹنگ سال 2002 میں کالاہانڈی میں ہوئی تھی۔

وی کے پانڈین کے نوین پٹنائک کی گڈبک میں آنے کی شروعات 2007 میں شروع ہوئی تھی۔

وی کے پانڈین کو گنجام ضلع کا کلکٹر بنایا گیا تھا۔ گنجام نوین پٹنائک کا آبائی ضلع بھی ہے۔ اس کے بعد پانڈین کا شمار پٹنائک کے بھروسہ مند افسروں میں ہونے لگا تھا۔

VK Pandian

Odisha defeat

BJD