Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

نہ بابر نہ رضوان بلکہ، بھارتی صحافی نے کس کھلاڑی کو خطرناک قرار دے دیا

وکرانت گپتا پاکستانی صحافی سے بات چیت کر رہے تھے
شائع 09 جون 2024 03:58pm
تصویر بذریعہ: بھارتی میڈیا/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: بھارتی میڈیا/ فائل فوٹو

معروف بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کے حوالے سے دلچسپ تجزیہ پیش کیا ہے، جس میں انہوں نے پاکستانی بیٹنگ لائن کے حوالے سے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

اسپورٹس جرنلسٹ فیضان لاکھانی کی جانب سے وکرانت گپتا سے انٹرویو لیا گیا تھا، جس میں بابر اعطم، محمد رضوان اور فخر زمان سے متعلق دلچسپ تجزیہ پیش کیا۔

وکرانت گپتا سے پاکستانی ٹیم کے مضبوط بلے بازوں سے متعلق پچھا گیا تھا، جس پر بھارتی صحافی کا تجزیہ وائرل ہے۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں وکرانت گپتا کا کہنا تھا کہ پہلے بابر اور رضوان تھے مگر اب یہ دونوں کئی تنازعات کے بعد اوپن کر رہے ہیں تو میرا تو یہ ماننا ہے کہ دونوں پر دباؤ ہوگا۔

تاہم وکرانت گپتا کا کہنا تھا کہ بھارت فخر زمان سے ڈرے گا، ان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ 4 نمبر انہیں اچھا نہیں لگتا ہو، تاہم وہ کھلاڑی ہے جو 25 30 گیندوں پر میچ بدل سکتا ہے۔

وکرانت گپتا کا تجزیے میں مزید کہنا تھا کہ یہاں صورتحال مختلف ہے، کیونکہ سالڈ بلے باز چاہیے بھلے وہ بابر ہو، بالنگ آپ کی اچھی ہے، تاہم 160 رنز کا ٹیم دفاع نہیں کر سکی تو سوال تو ہے۔

جبکہ محمد عامر سے متعلق کہا کہ آپ کی ٹیم میں حوصلے کی کمی ہے، پاکستانی ٹیم کی بالنگ کے حوالے سے کہنا یہی ہے کہ یہ مشکل ہے، یہ ایک لاٹری ہے اور اگر سے جیتنا ہے تو پاکستان کو بالنگ اچھی کرانی ہوگی۔

Indian Media

sports

PakvsUSA

vikrant gupta