Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے 100 دن کی کارکردگی تباہ کن قرار دے دی

وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا ردعمل بھی آ گیا ہے
اپ ڈیٹ 09 جون 2024 11:26pm
تصاویر بذریعہ: انٹرنیٹ
تصاویر بذریعہ: انٹرنیٹ

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے حکومت کی 100 دن کی کارکردگری کو تباہ کن قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر نے حکومت کی سو دن کی کارکردگی کو تباہی قرار دے دیا کہتے ہے ہتک عزت بل لانا اور کسانوں سے گندم نہ خریدنا یہی اس حکومت کی کارکردگی ہے۔

لاہور پریس کلب میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر اور سنی اتحاد کونسل کے رکن اسمبلی شیخ امتیاز اور میاں اعجاز شفیع کی پریس کانفرنس۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی بولے ہتک عزت بل پر بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے۔

بانی پی ٹی آئی پہلے ہی کہتے تھے ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک سکے کے دو رخ ہیں۔ تحریک انصاف کے ورکرز کو ابھی بھی اٹھایا جا رہا ہے ریاست اصل پارلیمان ہے ریاست ادارے نہیں ہوتے۔

بانی پی ٹی آئی کسی سے کوئی رعایت نہیں مانگ رہے انصاف مانگ رہے ہیں۔ ان کی سو دن کی گارگردگی دیکھے ایک منصوبہ شروع نہیں کیا۔ گندم کے معاملے پر ٹک ٹاکر وزیر اعلیٰ فیل ہوگئی ہیں۔

تین سو یونٹ کہا جو سو دن میں فری کرنے تھے یہ ہسپتالوں میں ہمارے منصوبوں پر تختیاں لگا رہے ہیں۔

بجٹ میں سرکاری ملازمین کی دس فیصد تنخواہیں میں اضافہ وفاق سے مشروط کر رہے ہے۔ جبکہ اس پر ردعمل دیتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا احمد خان بھچر کی پریس کانفرنس پر ردعمل، مریم نواز نے 100دنوں میں 42 عوامی مفاد کے پروجیکٹس متعارف کرائے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا صحت کارڈ پر رنگ روغن آپ نے کیا یہ پروجیکٹ نوازشریف 2015 میں متعارف کراچکے، عثمان بزدار تو اپنا تعارف بھی شہبازشریف کے نام سے کراتے تھے، کسانوں کی بات کرنے سے پہلے تھوڑی سے شرم آنی چاہیے۔

تحریک انصاف کے دور میں دو کسانوں کو گولیاں ماری گئی، مریم نواز نے وزیراعلیٰ منتخب ہوتے ہی 30ارب کا رمضان پیکج دیا، راشن بیگز لوگوں کے گھروں میں پہنچائے۔

مسیحیوں کو ”ایسٹر پیکج“دیا اور ہندوبرادی کو ”ہولی پیکج“دیا، پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ایئرایمبولینس کی سہولت متعارف کرانے جارہے۔ کسانوں کےلئے 300ارب کا تاریخی پیکج لائے،اب ٹریکٹر سکیم بھی متعارف کرادی۔

governor punjab

Maryam Nawaz Sharif

Azma Zahid Bukhari

Malik Ahmed Khan Bhachar

oppostion leader