Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نووجوت سنگھ سدھو نے کرکٹ ٹیم سے متعلق شاہد آفریدی کو کیا کہا؟

صارف کی جانب سے دونوں سابق کھلاڑیوں کی ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی ہے
شائع 09 جون 2024 02:59pm
تصویر بذریعہ: ایکس/ ویڈیو اسکرین گریب
تصویر بذریعہ: ایکس/ ویڈیو اسکرین گریب

پاک بھارت ٹاکرا جہاں سب کی توجہ حاصل کر رہا ہے، وہیں سابق کھلاڑیوں سے متعلق بھی دلچسپ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

حال ہی میں سابق پاکستانی اور بھارتی کھلاڑیوں کی دلچسپ گفتگو نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

ایکس پر موجود اس ویڈیو میں صارف نے شاہد آفریدی کو ٹیگ کر کے کہا کہ شاہد آفریدی بھارتی سابق کھلاڑی نووجوت سنگھ سدھو کے ہمراہ خوشگوار موڈ ہیں۔

جبکہ ویڈیو میں شاہد آفریدی اور نووجوت سنگھ سدھو کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ خوشگوار لمحے میں ایک دوسرے سے گپ شپ کر رہے ہیں۔

پہلے تو نووجوت سنگھ سدھو اور شاہد آفریدی نے ایک دوسرے کو گلے لگا لیا اور پھر ایک دوسرے کی تعریف بھی کی۔ نووجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ بہت ہی ہینڈ سم کھلاڑی ہے شاہد، بہت ہی سوہنا منڈا ہے دل کا بھی سوہنا منڈا ہے۔

جس پر آفریدی کا کہنا تھا کہ پاجی کیسے ہیں آپ؟ پاجی کے ساتھ ہم نے بہت کرکٹ کھیلی ہے۔ اس پر نووجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ تمہارے ایسے بندے کہاں چلے گئے؟؟

دراصل نووجوت سنگھ سدھو پاکستانی کرکٹ ٹیم کے حوالے سے بات کر رہے تھے، اسی دوران شاہد آفریدی بھی خاموش دکھائی دیے۔ سوشل میڈیا پر دونوں سابق کھلاڑیوں کی دلچسپ گفتگو وائرل ہے۔

Shahid Afridi

Viral Video

ICC T20 World Cup

PakvsUSA