Aaj News

ہفتہ, اکتوبر 05, 2024  
01 Rabi Al-Akhar 1446  

100 سالہ دلہا اور 96 سالہ دلہن کی شادی وائرل

دوسری جنگ عظیم کے فوجی کے اپنی محبوبہ سے کیا وعدہ پورا کر لیا
شائع 09 جون 2024 02:13pm
تصویر بذریعہ: اے ایف پی
تصویر بذریعہ: اے ایف پی

سوشل میڈیا پر دلچسپ معلومات تو بہت ہیں تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سوشل میڈیا صارفین کو اپنی جانب متوجہ کر لیتی ہیں۔

حال ہی میں 100 سالہ دلہے اور 96 سالہ دلہن سے متعلق خبر نے سب کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دوسری جنگ عظیم کے حوالے سے فرانس کے شہر میں تقریب منعقد تھی، جہاں دوسری جنگ عظیم کے امریکی فوجی ہیرولڈ ٹیرنز اور ان کی محبوبہ جینی سورلن نے شادی کر لی ہے۔

شادی کی تقریب فرانس کے شہر نورمانڈے میں ہوئی جہاں دیگر کئی شخصیات کی جانب سے شرکت کی گئی۔

برطانوی ملکہ کے بعد ان کے فلمی کردار ادا کرنیوالی اداکارہ بھی چل بسیں

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق دلہے میاں کی عمر 100 برس ہے جبکہ دلہن کی عمر 96 سال ہے، دوسری جنگ عظیم کی تقریب کے موقع پر یہ لمحہ ہیرولڈ کے لیے بے حد خاص تھا۔

تصویر بذریعہ: غیر ملکی میڈیا/ 7 نیوز

ہیرولڈ ٹیرنز کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یہ دن میری زندگی کا سب سے خاص دن ہے۔

جبکہ شادی کی تقریب کے موقع پر دلہن کا کہنا تھا کہ محبت صرف نوجوانوں کے لیے نہیں ہے۔

جبکہ شادی کے لیے پتھر سے بنے پرانے زمانے کے کارنٹن ٹاؤن ہال کا انتخاب کیا گیا تھا، جہاں ہٹلر کی فوج کو شکست دی گئی تھی۔

دوسری جانب دلہے میاں کا فلسطین پر جاری ظلم و ستم پر کہنا تھا کہ ہر ایک کی اچھی صحت کے لیے اور دنیا میں امن کی خاطت یوکرین اور غزہ میں جنگ بند ہونی چاہیے۔

WWII

Bride

american army officer

veteran

100 year old groom