دو طیارے تصادم سے بال بال بچ گئے
ایئر ٹریفک کنٹرول نے ایک ہی رن وے پر ایئر انڈیا کو ٹیک آف اور انڈیگو کو لینڈنگ کا گرین سگنل دے دیا
ھارت کے تجارتی دارالحکومت ممبئی میں اتوار کو دو طیارے تصادم سے بال بال بچ گئے۔ چھترپتی شِواجی ایئر پورٹ پر ایئر ٹریفک کنٹرول نے ایئر انڈیا کے طیارے کو ٹیک آف کے لیے گرین سگنل دے دیا اور اِسی کے ساتھ انڈیگو ایئر کے طیارے کو لینڈنگ کی بھی اجازت دے دی گئی۔
دونوں طیاروں کے مسافروں کی جان پر بن آئی جب دونوں طیاروں نے محض چند سیکنڈز کے فرق سے لینڈنگ اور ٹیک آف کیا۔ لینڈنگ روکی نہیں جاسکتی تھی اور ٹیک آف بھی لازم تھا کیونکہ ایسا نہ کرنے پر دونوں طیارے ایک دوسرے میں گھس جاتے۔
غلط گرین سنگل کے دیے جانے پر ایئر پورٹ انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کردیا۔ متعلقہ ایئر ٹریفک کنٹرول آفیسر کو ڈی روسٹر کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔
mumbai
CHHATRAPATI SHIVAJI AIRPORT
LANDING AND TAKEOFF AT THE SAME RUNWAY
مقبول ترین
Comments are closed on this story.