مریم نواز کی وزیر اعظم شہباز شریف کو چین کے کامیاب دورے پر مبارکباد
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیر اعظم شہباز شریف کو چین کے کامیاب دورے پر مبارکباد دی ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے وزیر اعظم شہباز شریف کی ملکی ترقی و خوشحالی کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے دورہ یو اے ای کے بعد چین میں بھی بہترین سفارت کاری سے ملکی ترقی خوشحالی کی راہ ہموار کر دی۔
وزیرِاعظم کا دورہ چین، 23 مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط
انہوں نے کہا کہ چین کے سرمایہ کاروں کی شراکت داری پر آمادگی معاشی ترقی کے راہ کھولے گی، سی پیک پراجیکٹس کی تکمیل میں تیزی آئے گی، پاک چین تعلقات چٹان کی طرح مضبوط اور سربلند ہیں۔
وزیراعظم کا ہواوے ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پاکستان میں سرمایہ کاری کو وسعت دینے کی ترغیب
پیپلزپارٹی کا حکومت سے مجوزہ وفاقی بجٹ پر اعتماد میں نہ لینے کا شکوہ
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کا علاقائی امن واستحکام اور ترقی و خوشحالی کیلئے ملکر کام کرنے کا عزم قابل تحسین ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ الحمدللہ ملک اچھے معاشی حالات کی جانب رواں دواں ہے، آٹا، روٹی اور دیگر ضروری اشیاء کے نرخ میں کمی کا رجحان خوش آئند ہے، نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی معاشی ترقی کے لیے دن رات کام کر رہی ہے، نواز شریف کی رہنمائی میں معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے۔
Comments are closed on this story.