Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کینیڈا میں گریجویشن تقریب کے دوران طالبہ نے یونیورسٹی کے صدر پر تھوک دیا؟

نام پکارے جانے کے بعد اسٹیج پر پہنچ کر فلسطین نواز طالبہ نے بینر لہرایا اور میک گِل یونیورسٹی کے صدر پر تھوکنے کا تاثر دیا
شائع 09 جون 2024 12:18pm

کینیڈا کی میک گِل یونیورسٹی کی گریجویشن کی تقریب میں ایک طالبہ نے فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کرنے کے لیے انوکھا اطریقہ اختیار کیا۔

اپنا نام پکارے جانے پر یہ طالبہ اسٹیج پر پہنچی، ایک بینر نکال کر لہرایا گیا جس پر ہتھیار بنانے والی کمپنیوں کی طرف سے کی جانے والی سرمایہ کاری ختم کرنے کا مطالبہ درج تھا۔ ساتھ ہی ساتھ طالبہ نے میک گِل یونیورسٹی کے صدر دیپ سیانی سمیت دو شخصیت پر تھوکنے جیسا تاثر دیا۔

یونیورسٹی نے ایک بیان میں کہا کہ یونیورسٹی کی انتطامیہ انتظامی امور میں مصروف تھی اس لیے غور نہیں کیا۔ یقین سے نہیں کہا جاسکتا کہ یونیورسٹی کے صدر پر تھوکا گیا یا نہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی تمام متنازع معاملات پر گفت و شنید اور مکالمے پر یقین رکھتی ہے۔

Graduation ceremony

McGiILL UNIVERSITY

STUDENT SPAT

UNIVERSITY PRESIDENT