Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں بڑی کمی کا امکان

گورنر اسٹیٹ بینک کی زیر صدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا
اپ ڈیٹ 09 جون 2024 03:06pm

اختتام ہفتہ ریزرو بینک آف انڈیا کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے 3 روزہ اجلاس میں 72 گھنٹے کے صلاح مشورے کے بعد ہندوستان کا بینک ریٹ ساڑھے 6 فیصد مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

بدھ’ جمعرات’ جمعہ کو بھارتی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے 6 ارکان سر جوڑ کر بیٹھے رہے اور بالآخر دو کے مقابلے میں 4 کمیٹی ارکان نے بینک ریٹ 6 اعشاریہ 5 فیصد برقرار رکھنے کی منظوری دی۔

بھارت میں اگست 2000ء میں بینک ریٹ ساڑھے 14فیصد مقرر ہوا جو مئی 2020 تک ساڑھے 14فیصد سے صرف 4 فیصد کے درمیان رہا اور اب ہندوستان کا بینک ریٹ ساڑھے 6 فیصد برقرار رکھا گیا ہے۔

بنگلا دیش میں بینک ریٹ گزشتہ ماہ ساڑھے آٹھ فیصد مقرر کیا گیا جبکہ سری لنکا میں بینک ریٹ آٹھ اعشاریہ پانچ فیصد ہے۔

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ جاری

دریں اثناء پاکستان کے ہمسایہ ملک افغانستان میں ڈسکاؤنٹ ریٹ (بینک ریٹ) 15فیصد ہے، برطانیہ میں بینک ریٹ 9 مئی 2024 کو پانچ اعشاریہ 25 فیصد مقرر کیا گیا۔ برطانیہ کی تاریخ کے ایک سو سالوں میں یہ سب سے زیادہ بینک ریٹ ہے۔

جاپان میں بینک ریٹ کم و بیش صفر فیصد ہے جبکہ پاکستان میں 2023 کے آخری مہینوں سے آج تک بینک ریٹ مسلسل 22 فیصد کی بلند ترین سطح پر رُکا ہوا ہے۔

19 اپریل 2024 کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مالیاتی پالیسی کمیٹی نے چند گھنٹے کے اندر ہی بینک ریٹ 22 فیصد برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا اور اب کل 10جون کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مالیاتی پالیسی کمیٹی گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیرصدارت اجلاس میں نئی سہ ماہی کے بینک ریٹ سمیت ملکی معیشت کے اِشاریوں کے بارے میں ضروری اعلان کرے گی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایک سابق گورنر جو ایف بی آر کے سابق چیئرمین اور سابق وفاقی سیکرٹری کی ذمہ داریاں بطریق احسن نبھاتے رہے نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی استدعا کے ساتھ روزنامہ جنگ کو بتایا کہ یہ تو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مالیاتی پالیسی کمیٹی ہی بتا سکے گی کہ 10جون 2024 کے اجلاس میں وہ پاکستان کا بینک ریٹ کیا رکھے گی لیکن پاکستان کی معیشت کی موجودہ صورتحال کو ملحوظ رکھ کے دیکھا جائے تو بینک ریٹ میں 2 فیصد کمی ہونی چاہیے لیکن چونکہ آئی ایم ایف کے پروگرام پر مذاکرات آجکل چل رہے ہیں تو ان کی بھی خواہش ہے کہ شرح سود زیادہ کم نہ کی جائے اس لئے غالب امکان یہی ہے کہ مارکیٹ کو صرف سگنلنگ کرنے کے لیے شرح سود میں کل کمیٹی کا اجلاس ایک فیصد کمی کا فیصلہ کر سکتا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک کی زیر صدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

گورنر اسٹیٹ بینک کی زیر صدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد پالیسی بیان جاری ہوگا۔

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی، ایک ہفتےمیں 27 کروڑ ڈالر کم ہوئے

مئی میں افراط زر کی شرح 11.7 فیصد پر آنے اور اپریل میں کرنٹ اکاؤنٹ فاضل ہونے کے پیش نظر اقتصادی ماہرین کو توقع ہے کہ شرح سود میں ایک فیصد تک کمی کی جائے گی۔

بعض ماہرین نے پالیسی ریٹ میں ڈیڑھ سے 2 فیصد کمی کا امکان ظاہر کیا ہے، اس وقت بنیادی شرح سود 22 فیصد ہے۔

Interest Rate

State Bank Of pakistan

governor state bank

PAYMENT OF INTEREST