Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیٹ چیک: کیا سولر پینلز کی قیمت میں اضافہ ہو رہا یے؟

بجٹ سے قبل مارکیٹ میں سولر پینلز کی قیمت میں ردوبدل دیکھنے میں آیا ہے
اپ ڈیٹ 08 جون 2024 11:34pm

حکومت کی جانب سے وفاقی بجٹ 12 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا اور امکان ہے کہ سولر پینل پر اضافی ٹیکس عائد کیا جائے گا لیکن سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش ہیں کہ بجٹ سے پہلے ہی سولر کی قیمتوں میں 8 سے 10 روپے فی واٹ اضافہ ہوگیا ہے۔

بجٹ کی گہما گہمی کے ساتھ ہی خبریں گردش کررہی ہیں کہ سولر پینل کی قیمت 42 روپے فی واٹ سے 50 یا 52 روپے ہوگئی ہے۔ یہ بھی بات کی جارہی ہے کہ شہروں اور دکانوں کے لحاظ سے ان میں 10 سے زائد روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد اس کی قیمت 50 سے 55 روپے فی واٹ ہوگئی ہے۔

اس حوالے سے سولر پینل کے تاجروں سے بات ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ گزشتہ ماہ 39 روپے فی واٹ قیمت کی تھی اور گزشتہ کے اواخر اور رواں ماہ کے آغاز میں محض 2 سے 3 روپے فی واٹ اضافہ ہوا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اس معمولی اضافے سے فی واٹ قیمت 41 سے 42 روپے ہوگئی لیکن بجٹ کے آنے سے قبل ہی بعض نشریاتی اداروں نے خبریں چلائیں کہ بجٹ سے قبل ہی فی واٹ کی قیمت میں 8 روپے اضافہ ہوگیا ہے۔

سولر پینل کے ایک اور تاجر عثمان علی نے بتایا کہ مارکیٹ میں طلب سے زیادہ سولر پینل موجود ہیں اس لیے قویٰ امکان ہے کہ سولر پینل کی قیمت میں کمی ہوجائے کیونکہ بجٹ سے قبل تاجروں کی خواہش ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ سولر پینل فروخت کردیں تاکہ بجٹ کے نتیجے میں قیمت پرپڑنے والے فرق سے نقصان کم ہو۔

solar energy

Solar panels

SOLAR PROJECT