Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چوری کی سزا ٹریڈ مل پر دوڑ، ویڈیو وائرل

چور کو توقع نہیں تھی کہ آگے اس کے ساتھ کیا ہونے والا ہے
شائع 08 جون 2024 09:21pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

بھارت میں آئے روز دلچسپ و عجیب یا مضحکہ خیز واقعات جنم لیتے ہیں جنہیں دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی حیرت کی انتہا نہیں رہتی۔

ایسا ہی ایک واقعہ حال ہی میں انڈیا میں پیش آیا جب جم کے مالک نے چور کو پکڑ کے انوکھی سزا دے ڈالی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گھر میں گھسنے والا چور اے سی میں سو گیا، پولیس نے آکر جگایا

بھارتی ویب سائٹ انڈیا ٹوڈے کے مطابق مدھیہ پردیش کے ضلع دتیا میں ایک جم میں داخل ہونے والے چور کو وہاں کے مالک نے رنگے ہاتھوں نہ صرف پکڑا بلکہ اس سے ورزش بھی کروائی۔

ویڈیو کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جم کے مالک نے چور کو پکڑ کے اسے ٹریڈمل (دوڑنے کی مشین) پر ورزش کرائی جس کی اُسے بالکل توقع نہیں ہوگی۔

چور دکان کے شٹر کے نیچے سے داخل ہوکر وہاں کا جائزہ لے رہا تھا۔ مگر چور کو یہ معلوم نہیں تھا کہ اس پر جم کے مالک کی نظر تھی۔ جم کے اونر نے سی سی ٹی وی ویڈیو میں چور کو اندر داخل ہوتا دیکھ لیا تھا۔

جم کا مالک چور کو دیکھتے ہی آدھی رات کو اپنے گھر سے بھاگا اور وہاں پہنچ کراس کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ پولیس کے حوالے کرنے سے قبل جم اونر نے چور سے ورزش بھی کروائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی۔

india

CCTV footage

Video Viral

Gym

Thief Caught