حوثیوں نے اقوام متحدہ کے 11 اہلکاروں کو حراست میں لے لیا
عہدیداروں کی محفوظ اور غیر مشروط رہائی کو جلد سے جلد ممکن بنانے کے لیے تمام دستیاب ذرائع استعمال کیے جارہے ہیں، ترجمان اقوام متحدہ
اقوام متحدہ نے یمن میں حوثی تحریک کے ہاتھوں حراست میں لیے گئے اپنے 11 عہدیداروں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ عہدیداروں کی محفوظ اور غیر مشروط رہائی کو جلد سے جلد ممکن بنانے کے لیے تمام دستیاب ذرائع استعمال کیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ ایران کا حمایتی حوثی گروپ اسرائیل اور امریکا کے خلاف کارروائیاں کرتا ہے اور اس نے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے لیے اپنی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
یمن کی بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کے حکام کے حوالے سے رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دیگر بین الاقوامی اداروں کے کئی ملازمین کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔
مشرق وسطیٰ
مقبول ترین
Comments are closed on this story.