Aaj News

منگل, نومبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

پرچے کے دوران طلبہ کی طبعیت بگڑنے پر ریسکیو اہلکار 2 گھنٹے تک ڈرپ ہاتھ میں لیے کھڑی رہی

طالبہ کا کہنا تھا کہ پیپر چھوڑ دینے سے میرا سال ضائع ہوجائےگا۔
شائع 08 جون 2024 08:40pm
تصویر: سوشل میڈیا
تصویر: سوشل میڈیا

بہاولپور میں قائم امتحانی سینٹر میں پرچہ دینے کے دوران ایک طالبہ کی طبعیت خراب ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق امتحان کے دوران پیپر دیتی طالبہ کی طبعیت خراب ہوئی تو اسے اسپتال جانے کا کہا گیا مگر اس نے سال ضائع ہوجانے کے ڈر سے انکار کر دیا۔ طالبہ کی مدد کے لیے ریسکیو اہلکار 2 گھنٹے تک ڈرپ ہاتھ میں لے کر کھڑی رہی۔

بیمار طالبہ ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینیئر (ڈی اے ای) کا امتحان دینے گئی تھی جس دوران اس کی طبعیت خراب ہوئی۔

طالبہ کا کہنا تھا کہ پیپر چھوڑ دینے سے میرا سال ضائع ہوجائےگا۔ انکار کرنے پر امتحانی سینٹر میں ہی طالبہ کو طبی امداد فراہم کردی گئی اور خاتون ریسکیو اہلکار دو گھنٹے تک ڈرپ ہاتھ میں لیے کھڑی رہی۔

ریسکیو اہلکار کی فرض شناسی کی بدولت طالبہ اپنا پرچہ مکمل کرسکی۔

female student

Got Sick

Exam Hall

Rescue Worker