Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

“ مزہ دار ہیں “ امریکی سفیر کی اردو زبان میں پاکستانی کھانوں کی تعریفیں

ڈونلڈ بلوم نے مشہور نہاری، کباب، ربڑی کھائی، چائے اور فالودہ بھی انجوائے کیا۔
شائع 08 جون 2024 07:32pm

پاکستان میں تعینات ڈونلڈ بلوم کو برنس روڈ کے چٹخارے دار کھانے بھا گئے ۔ امریکی قونصل خانہ کی جانب سے ایک ویڈیو جاری کی گئی جس میں ڈونلڈ بلوم کراچی کے مشہور کھانوں کو ٹرائے کرتے نظر آرہے ہیں ۔

جاری کردی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کراچی کی مشہور فوڈ اسٹریٹ برنس روڈ پہنچے ہیں ، جہاں انہوں نے مشہور نہاری، کباب، ربڑی کھائی ، چائے اور فالودہ بھی انجوائے کیا ۔

برنس روڈ کے کھانے امریکی سفیر کو ایسے بھائے کہ ڈونلڈ بلوم نے کراچی شفٹ ہونے کا کہہ دیا۔

ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں تھا کہ کراچی میں کھانے ایسے مزیدار ہیں، میں نے فیصلہ کر لیا ہے اب سے کراچی شفٹ ہو رہا ہوں۔

کھانا کھانے کے بعد امیرکی سفیر نے برنس روڈ پر موجود لوگوں سے لاقاتیں بھی کیں۔

karachi

دسترخوان

Donald Bloom