Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا میں شاہین شاہ کو بھارتی مداحوں نے گھیر لیا، ’بھارت کے خلاف اچھی باؤلنگ مت کرنا‘

انڈین فینز خاص طورپر بڑا ٹاکرا دیکھنے انڈیا سے امریکا آئے ہیں
اپ ڈیٹ 08 جون 2024 08:06pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کو نیویارک میں موجود بھارتی شائقین نے گھیر لیا جس کے بعد انہوں نے شاہین سے دلچسپ فرمائش کردی۔

خیال رہے پاکستانی کرکٹ ٹیم بروز اتوار 9 جون کو بھارت کے ساتھ مدمقابل ہونے جا رہی ہے جس کے لیے پاکستانی کھلاڑی نیویارک پہنچ چکے ہیں۔

اسی دوران نیویارک میں بھارتی فینز نے پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی سے ملاقات کی، وہ شاہین کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشی سے نہال ہوگئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

بھارتی فینز کا کہنا تھا کہ وہ خاص طور پر بھارتی پنجاب سے یہ اہم میچ دیکھنے امریکا آئے ہیں۔ مداحوں نے شاہین آفریدی سے درخواست کی کہ آپ نے بھارت کے خلاف اچھی بولنگ نہیں کرنی، میچ میں روہت اور ویرات کو اپنے اچھے دوست سمجھیں۔

Shaheen Shah Afridi

ICC T20 World Cup

Indian fans