Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اشنا شاہ نے کتے کے بچوں کو پھینکنے والوں پر ایک لاکھ روپے انعام رکھ دیا

اشنا شاہ جانوروں سے بہت محبت اور ان کے تحفظ کے لیے اکثر سرگرم بھی دکھائی دیتی ہیں۔
اپ ڈیٹ 09 جون 2024 08:31am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

بالکونی سے کتے کے تین بچوں کو پھینکنے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اشنا شاہ نے واقعہ پر شدید ردعمل کا اظہار کیا اور ان افراد کی نشاندہی پر ایک لاکھ روپے انعامی رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔

خیال رہے سوشل میڈیا پر اشنا شاہ جانوروں سے بہت محبت اور ان کے تحفظ کے لیے اکثر سرگرم بھی نظرآتی ہیں۔

مگر حال ہی میں پیش آنے واقعے کے بعد اداکارہ نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مقامی این جی او کی جانب سے ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی جس کے بعد اشنا شاہ نے کہا کہ تین مشتبہ افراد نے کتے کے بچوں کو بالکونی سے نیچے پھینکا۔

عائشہ چندریگر فاؤنڈیشن نامی اینیمل شیلٹر (جانوروں کی پناہ گا) کی جانب سے اس معاملے کو اٹھانے کے بعد تینوں افراد کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

اشنا شاہ نے اس واقعے پر سوشل میڈیا ایکس اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ان افراد نے کتے کے معصوم بچوں کو بالکونی سے نیچے اپنی خوشی سے تو پھینک دیا مگر یہ عمل ایک سیریل کلر جیسا ہے۔

اداکارہ نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ اُن تینوں افراد کے سر میں ایک لاکھ رقم کا انعام رکھتی ہوں جو انہیں ڈھونڈنے میں میری مدد کریں گے۔

اگر کوئی وکیل اس مقدمے کو بہتر طور پر اٹھانا چاہتا ہے اور ان افراد کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے رکھنے میں مدد کرنا چاہتا ہے تو وہ مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

کتے کے معصوم بچوں کے قاتلوں کی شناخت اسد اور طلعت کے نام سے ہوئی ہے جنہیں پولیس کی جانب سے انہیں تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ جبکہ تیسرے ملزم قاسم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ قاسم کے بارے میں بتایا گیا کہ اسے اسد کی جانب سے کتوں کو بالکونی سے نیچے پھینکنے کا حکم دیا گیا تھا۔

Ushna Shah

Actress

Dog Puppies

3 Accused