Aaj News

جمعہ, مارچ 14, 2025  
13 Ramadan 1446  

کچےکے ڈاکوؤں کی پکےمیں وارداتیں، کراچی سے اغوا تاجر بازیاب

اغوا کاروں کا تعلق شکارپور اور لاڑکانہ سے ہے، ڈی آئی جی حیدرآباد
شائع 08 جون 2024 06:19pm

ٹھٹہ پولیس نے کراچی سے اغوا ہونے والا نوجوان بازیاب کرالیا۔

ڈی آئی جی حیدر آباد کے مطابق ٹھٹہ پولیس نےکینجھرکےعلاقےمیں چھاپہ مارا اور تاجرکےاغوامیں ملوث 2 اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا، اغوا کاروں کا تعلق شکارپور اور لاڑکانہ سے ہے۔

انہوں نے بتایا کہا کہ گرفتار اغوا کاروں میں نجیب سنجرانی اور منظور سولنگی شامل ہیں، اغوا کار تاجر اور اس کے ڈرائیور کو اغوا کرکے لے جارہے تھے۔

karachi

Sindh Police

Kacha Robbers