Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

پاک بھارت ٹاکرا: میچ سے قبل ایک اور پاکستانی کھلاڑی اَن فٹ

پاکستانی شائقین کے لیے ایک اور بری خبر
شائع 08 جون 2024 05:56pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کل ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے سے قبل پاکستانی شائقین کے لیے ایک بری خبر سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور انڈیا کے میچ سے قبل پاکستانی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم مکمل طور پر فٹ نہیں ہوسکے جس کے باعث کل کے میچ میں ان کی شرکت مشکل بتائی جار ہی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ عماد وسیم پسلیوں کی تکلیف سے صحتیاب نہیں ہوسکے جس کی وجہ سے میچ میں ان کی شرکت مشکوک قرار دی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عماد وسیمم کو جلد ٹھیک کرنے اور بڑے میچ میں اُن کی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے انہیں پین کلردیے جا رہے ہیں۔

کھلاڑی کے اَن فٹ ہونے پرانہیں ملک سے باہربھیجے جانے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم میں عماد وسیم کے متبادل کے طور ہر اسپنر مہران ممتاز کو شامل کرنے پر غور جاری ہے۔

national team

Injury

t20 world cup 2024

imad wasim