Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

تنویر الیاس کے بیٹوں کی گرفتاری: عدالت نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی

عمرتنویراورعثمان تنویر کو پولیس نے مقدمےسےڈسچارج کردیا، دیگر ملزمان کو ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا
شائع 08 جون 2024 05:15pm

سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے بیٹوں اور دیگر کے خلاف تھانہ مارگلہ میں درج مقدمہ کے بعد مشیر حکومت آزاد کشمیر کے بھائی عفیف صغیر سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش جبکہ تنویر الیاس کے گرفتار دو بیٹے عمر تنویر اور عثمان تنویر کو پولیس نے مقدمے سے ڈسچارج کر دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں تنویرالیاس کےبیٹوں ودیگرکےخلاف تھانہ مارگلہ میں درج مقدمہ درج کرنے کے بعد عفیف صغیر سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

ملزمان کو ڈیوٹی مجسٹریٹ راؤ اعجاز کی عدالت میں پیش کیا گیا پولیس نےمشیرحکومت آزادکشمیر کے بھائی عفیف کو جوڈیشل کرنے کی استدعا کر دی، پولیس کی جانب سے ڈرائیوروں سمیت دیگر گرفتار ملازمین کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا بھی دئی ۔

عدالت کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی گئی عدالت نے عفیف صغیر سمیت گرفتار دیگر ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا جبکہ عمرتنویراورعثمان تنویر کو پولیس نے مقدمےسےڈسچارج کردیا۔

عدالت نے ملزمان کو ایف آئی آر میں نامزد نہ ہونے پر جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کی۔ عدالت نے کہا کہ ملزمان کو دوبارہ 22 جون کو 173 کی رپورٹ کے ساتھ پیش کیا جائے ۔

ملزم سردار عفیف سمیت دیگر 7 ملزمان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری جبکہ عدالت نے ضمانت بعد از گرفتاری پر نوٹس جاری کرتے ہوئے دلائل طلب کر لئے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت 10 جون کو ہو گی۔

Arrested

Sardar Tanveer Ilyas