Aaj News

منگل, نومبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب میں ملک کا پہلا لائیو اسٹاک کارڈ جاری

ڈیری فارمرز کو بلا سود قرضے بھی دیے جائیں گے، مریم نواز اور نواز شریف کی زیرِ صدارت اجلاس
اپ ڈیٹ 08 جون 2024 09:25pm

پنجاب میں ملک کی تاریخ میں پہلی بار لائیو اسٹاک کارڈ اور پہلی فارمر رہنمائی ایپ کا اجرا ہوا ہے۔

پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ اور مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کی زیرِ صدارت لائیو اسٹاک سے متعلق خصوصی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پنجاب لائیو اسٹاک کارڈ پراجیکٹ کی منظوری دئی گئی۔

مویشیوں کی خوراک کے لیے ڈھائی لاکھ روپے تک بلا سود قرضہ ملے گا۔ لائیو اسٹاک فارمر کیلئے قرضے کا حصول آسان بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مریم نواز نے ڈیری فارمنگ کے لیے بڑی اسکیم تیار کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت لائیو اسٹاک فارمر کےل یے معاشی خود مختاری یقینی بنانے کے حوالے سے کام کر رہی ہے۔

صوبے بھر میں 40 ہزار ڈیری فارمرز کو پنجاب لائیو اسٹاک کارڈ دیا جائے گا جس کی مدد سے قرضے حاصل کیے جاسکیں گے۔

اس اسکیم سے چار لاکھ جانور برآمد کے لیے دستیاب ہوں گے۔ ڈیری فارمرز کو جانوروں کی مفت ٹیگنگ اور دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

PUNJAB LIVESTOCK CARD

LOANS FOR DAIRY FARMERS

GUIDING APP ALSO LAUNCHED