Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شادی میں درختوں کا استعمال، بارات کا خرچہ ہی آدھا ہو گیا

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے منفرد شادی کو سراہا جا رہا ہے
شائع 08 جون 2024 03:59pm
تصویر بذریعہ: انسٹاگرام/ ڈاکٹر پوروی
تصویر بذریعہ: انسٹاگرام/ ڈاکٹر پوروی

سوشل میڈیا پر شادی بیاہ سے متعلق ویڈیوز اور تصاویر تو بہت ہیں، تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ صارفین کے درمیان چرچہ کا باعث بن جاتی ہیں۔

حال ہی میں ایک انسٹاگرام کی صارف نے شادی کی تقریب سے متعلق ویڈیو اپلوڈ کی جس میں کم بجٹ میں شادی کا طریقہ کار بھی بتایا گیا تھا۔

نیوز 18 کی رپورٹ کے مطابق خاتون نے شادی کی تقریب کے دوران چیزوں کو ضائع ہونے سے بچاتے ہوئے کم بجٹ میں بہترین شادی کر لی ہے۔

دلہن کی جانب سے اپنی شادی کی تقریب کی ویڈیو بنوائی گئی تھی، جس میں دلہن کا کہنا تھا کہ اس شادی کا منڈپ بھی گنے کے گٹھوں سے بنایا گیا تھا، جسے شادی کی تقریب کے بعد جانوروں کو کھلایا گیا۔

اسی طرح کھانے کے لیے برتن استعمال کرنے کے بجائے کیلے کے درخت کے پتوں کا استعمال کیا گیا تھا، جبکہ سجاوٹ کے لیے دلہن نے آم اور کھوپرے کے درختوں کے پتوں کا انتخاب کیا۔

دوسری جانب ماحول دوست شادی میں پلاسٹک کے استعمال پر جیسے پابندی ہو، کیونکہ دلہا اور دلہن کی جانب سے ماحول سے دوستی رکھنے والا ماحول اپنانا تھا۔

جبکہ کھانے کے بعد پانی سے ہاتھ دھونے کے لیے بھی ایسی جگہ مختص کی گئی، جہاں سے پانی بہہ کر درختوں کی جانب چلا جائے۔ تحائف کے لیے بھی کپڑے کے بیگز کا استعمال کیا گیا تھا، جس نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔

قربانی کے جانوروں کو ’نظر‘ کیسے لگتی ہے؟

یوں اس طرح دلہن نے شادی کی تقریب کو نہ صرف خاص بنایا ہے، بلکہ ماحول دوست رہنے کا پیغام بھی دیا ہے۔ جبکہ ساتھ ہی خرچہ کنٹرول کرنے کا طریقہ کار بھی بتا دیا ہے۔

تاہم اس سب میں دلہن کی جانب سے کہنا تھا کہ یہ میری والدہ کا آئیڈیا تھا، جنہوں نے پوری تقریب پر کیام کیا ہے۔ جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلہن کو سراہا جا رہا ہے۔

india

Instagram

Wedding

environmentalist

plants