Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا گردن میں سریا آ گیا؟ الیکشن جیتنے والی کنگنا رناوت نے اپنی شناخت بدل لی

اداکارہ سے متعلق پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہے
شائع 08 جون 2024 03:36pm
تصویر بذریعہ: پریس ٹرسٹ آف انڈیا
تصویر بذریعہ: پریس ٹرسٹ آف انڈیا

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت جہاں الیکشن میں جیتنے کے بعد میڈیا کی توجہ سمیٹ رہی ہیں، وہیں وہ سوشل میڈیا صارفین بھی ان کی جانب متوجہ ہو رہے ہیں۔

حال ہی میں کنگنا رناوت کی جانب سے ایک تصویر اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں اداکارہ کی جانب سے آدھار کارڈ سے مماثلت رکھتا کارڈ دکھایا گیا تھا۔

بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے علاقے مندی سے لوک سبھا کے انتخابات جیتنے والی کنگنا رناوت اب اپنے نئی آدھار کارڈ کی بنا پر وائرل ہیں۔

اداکارہ کی جانب سے تصویر انسٹاگرام پر اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں اداکارہ مبینہ طور پر شناختی کارڈ تھامے ہوئے ہیں۔

کنگنا رناوت کو تھپڑ مارنے والی سکیورٹی اہلکار کیلئے بالی وُڈ سے آفر آگئی

اس پوسٹ میں اداکارہ کا لکھنا تھا کہ نئی شناخت، نیا شناختی کارڈ جبکہ اداکارہ نے سفید رنگ کی ساڑھی زیب تن کی ہوئی تھی۔

تصویر بذریعہ: انسٹاگرام/ کنگنا رناوت

بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹکٹ الیکشن لڑنے والی اداکارہ نے کانگریس کے وکرم آدتیا سنگھ کو شکست دی ہے، تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔

جبکہ کچھ سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ اداکارہ کی گردن میں سریا آ گیا ہے، کیونکہ اب ان کا انداز بھی بدل گیا ہے۔

جبکہ حال ہی میں پیش آئے واقعے میں جہاں چندیگڑھ ائیرپورٹ پر کنگنا رناوت کو سیکورٹی پولیس اہلکار نے تھپڑ مار دیا تھا، وہیں انہوں نے بھی خاتون سیکیورٹی اہلکار کو معاف کرنے کے بجائے قانونی کاروائی کے لیے قدم اٹھایا گیا تھا۔

جس پر سوشل میڈیا صارفین کا ایک طبقہ ان پر تنقید کر رہا ہے۔

Bollywood actress

Kangana Ranaut

identity card

Lok Sabha Elections 2024