Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور ہائیکورٹ کے ججز کے لئے 4 گاڑیوں کی خریداری کی منظوری

کابینہ نے پابندی میں نرمی کرتے ہوئے گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دی
شائع 08 جون 2024 02:46pm

خیبرپختونخوا کابینہ کی جانب سے آٹھویں اجلاس میں متعدد اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔

اجلاس میں معدنیات کے شعبے کے لئے مینجمنٹ کمپنی بنانے کی منظوری دی گئی۔

اس کے علاوہ پشاور ہائیکورٹ کے ججز کے لئے 4 گاڑیوں کی خریداری کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس میں خیبرپختونخوا ایکسپلوسیوز ایکٹ 2013 میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا۔

ترمیم سے کیلشیم، امونیم نائٹریٹ اور پوٹاشیم کلوریٹ دھماکہ خیز مواد کی فہرست میں شامل کرلئے جائیں گے۔

ساتھ ہی موٹر و ہیکل آرڈیننس 1965 کے سیکشن 116 اے میں ترمیم کے لئے ڈرافٹ بل اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دی گئی، مجوزہ ترمیم سے ٹریفک فائن کا 10 فیصد پولیس ویلفیئر فنڈ میں جمع ہوگا۔

کابینہ نے خیبرپختونخوا اربن موبیلیٹی اتھارٹی کے ملازمین کی تنخواہوں کی مد میں بقایاجات کی ادائیگی کی ہدایت کی۔

فوری طور پر 20 ملین گرانٹ ان ایڈ کی منظوری ادا کرنے کی منظوری دی گئی۔

فلڈ پروٹیکشن سیکٹر پروجیکٹ تھری کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے قرضے کے حصول کی سمری کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں پختونخوا ہائی وے اتھارٹی کا سالانہ بجٹ اجلاس میں پیش کیا گیا جس کی منظوری دی گئی۔

خیبرپختونخوا ہیلتھ فاؤنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کے لئے ممبران کے ناموں کی منظوری دی گئی۔

سوات اور مردان واٹر اینڈ سینی ٹیشن کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے لئے ناموں کی منظوری دی گئی۔

پاکستان ٹوبیکو بورڈ کی تنظیم نو کے لئے صوبائی ممبران کے ناموں کی منظوری دی گئی۔

پیڈو کی ایگزیکٹیو کمیٹیوں کے لئے ممبران کے ناموں کی منظوری دی گئی۔

سپیشل ایجوکیشن انسٹیٹیوٹس کے اساتذہ کو اپگریڈ کرنے، پے سکیل بہتر کرنے کی سفارشات کی منظوری دی گئی۔

ڈرگ فری پشاور مہم ٹو کے لئے فنڈز کی ادائیگی کی منظوری دی گئی۔

ضلع صوابی میں سکول پلے گراؤنڈ، سپورٹس محکمہ کو دینے کی تجویز کابینہ میں پیش کی گئی۔

محکمہ تعلیم اور محکمہ سپورٹس کو باہمی مشاورت سے لائحہ عمل طے کر نے کی ہدایت کی گئی۔

جنوبی وزیرستان اپر کے متاثرین کو سیٹیزن لاسز کمپنسیشن پروگرام کی منظوری دی گئی، پرگرام کے لئے 1.5 بلین فنڈ وفاقی حکومت دے گی۔

انرجی اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ کے رولز آف بزنس 1985 میں ترمیم کی منظوری دی گئی۔

ریگی ماڈل ٹاؤن پشاور میں جوڈیشل اکیڈمی کی تعمیر کے لئے کمیٹی تشکیل دی گئی، کمیٹی اپنی سفارشات کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کرے گی

پشاور ہائی کورٹ کے ججز کے لئے چار گاڑیوں کی خریداری کی سمری اجلاس میں پیش کی گئی، کابینہ نے پابندی میں نرمی کرتے ہوئے گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دی۔