Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی، نئے نرخ جاری

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کا بھاؤ گرگیا
شائع 08 جون 2024 02:37pm

صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں فی تولہ سونا ساڑھے تین ہزار روپے سے زائد سستا ہوگیا۔

ذارئع کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 600 روپے کمی سے 2 لاکھ 39 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 86 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 5 ہزار 247 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 70 ڈالر سستا ہو کر 2 ہزار 292 ڈالر فی اونس ہے۔

سونا

bullion rates

Gold prices

Gold rates Pakistan

Gold Rates 2024